• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں سے مسلسل تیسرے روز امرناتھ یاتریوں کا کوئی قافلہ روانہ نہیں ہوا

جموں سے مسلسل تیسرے روز امرناتھ یاتریوں کا کوئی قافلہ روانہ نہیں ہوا

by امت ڈیسک
08/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
43 روزہ تک جاری رہنے والی سالانہ امرناتھ یاترا مقررہ تاریخ سے ایک ہفتہ قبل ہی تقریباً اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ حکام کے مطابق آج تیسرے روز بھی عقیدت مندوں میں کمی کے سبب کوئی بھی قافلہ جموں کے بھگونی نگر بیس کیمپ سے وادی کی طرف روانہ نہیں ہوا۔

جموں: امرناتھ یاتریوں کی آمد میں تیزی سے کمی کی وجہ سے جموں بھگوتی نگر بیس کیمپ سے قافلے کی روانگی پیر کے روز تیسرے دن بھی معطل رہی۔ شرائن بورڑ کے ایک عہدیدار نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ "اگر یاتری موجود ہوں گے تو ہم یاترا کے اختتام سے قبل ایک اور کھیپ بھیج سکتے ہیں۔ تاہم یاتریوں میں کمی ہونے کی وجہ سے تین روز سے کوئی بھی قافلہ جموں سے نہیں روانہ ہو سکا۔

عقیدتمندوں میں کمی کے سبب جموں سے امرناتھ یاترا کا قافلہ تیسرے روز روانہ نہ ہواواضح رہے کہ بھگوتی نگر بیس کیمپ پچھلے کچھ دنوں سے ویران نظر آرہا ہے، جس سے کمیونٹی کچن آپریٹرز کو اپنی خدمات ختم کرنے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔ 2 اگست کو جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے زائرین سے اپیل کی تھی کہ وہ 5 اگست سے پہلے گُپھا کا درشن کر لیں۔ انہوں نے کہا کہ خراب موسم اور گرمی کے سبب شیو لنگ کا ویسا روپ نہ ہونے کے سبب حکام ایسے فیصلہ لینے پر مجبور ہوئے۔

اس سال 3 لاکھ 9 ہزار سے زائد یاتریوں نے گُپھا کے درشن کیے۔ ادھر چھڑی مبارک کو اتوار کے روز گپھا کے لیے روانہ کیا گیا۔ چھڑی مبارک کے متولی مہنت دیپندر گری، سادھوؤں کے ایک گروپ کے ساتھ دشنامی اکھاڑہ مندر سرینگر سے ایک بس میں اتوار کو سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان یاترا کی آخری رسومات کے لیے گُپھا کی طرف روانہ ہوئے۔ جھٹی مبارک کو 7 اور 8 اگست کو پہلگام میں رات کو قیام کریں گے جب کہ 9 اگست کو چندن واڑی میں، 10 اگست کو شیش ناگ میں اور 11 اگست کو پنچترانی میں قیام کریں گے۔

واضح رہے کہ سطح سمندر سے 3888 میٹرز کی بلندی پر واقع ایک پہاڑی غار میں گرما کے دوران بننے والی ایک برفانی شبیہ کو شیولنگ کے ساتھ منسوب کیا جاتا ہے جس کی ہندو عقیدت مند پوجا کرتے ہیں۔ 30 جون سے شروع ہونے والی اس یاترا کے دوران اب تک تین لاکھ 9 ہزار سے زائد یاتریوں نے گپھا کا درشن کیا ہے۔اس یاترا کے دوران اب تک 51 افراد کی موت واقع ہوئی ہے جن میں آٹھ جولائی کو بالتل کے نزدیک بادل پھٹنے کے واقعے میں ہلاک ہونے والے 15 یاتری بھی شامل ہیں۔ 43 دنوں پر محیط اس یاترا کا 11 اگست کو رکھشا بندھن کے تہوار کے موقع پر باضابطہ اختتام ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کومن ویلتھ گیمز : پی وی سندھو نے گولڈ میڈل جیتا

Next Post

راجیہ سبھا اراکین نے وینکیا نائیڈو کو کیا وداع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
راجیہ سبھا اراکین نے وینکیا نائیڈو کو کیا وداع

راجیہ سبھا اراکین نے وینکیا نائیڈو کو کیا وداع

نیومیکسکو میں چار مسلمانوں کا قتل، امریکی صدر جو بائیڈن کی مذمت

نیومیکسکو میں چار مسلمانوں کا قتل، امریکی صدر جو بائیڈن کی مذمت

بجلی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

بجلی ترمیمی بل لوک سبھا میں منظور

ایل جی منوج سنہا نے نئی دہلی میں نو منتخب صدر ہند سے ملاقات کی

ایل جی منوج سنہا نے نئی دہلی میں نو منتخب صدر ہند سے ملاقات کی

یوسمرگ میں ڈاکٹر عزیز حاجنی اور مرحوم اشرف میر کی یاد میں ایک روزہ کشمیری کانفرنس

یوسمرگ میں ڈاکٹر عزیز حاجنی اور مرحوم اشرف میر کی یاد میں ایک روزہ کشمیری کانفرنس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »