امت نیوز ڈیسک ///
یوسمرگ میں آج فیروز کلچرل فورم بادی پورہ کی طرف سے ایک روزہ کشمیری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں کشمیری تھیٹر اور کشمیری شعر وادب کے مختلف پہلووں پر بات کی گٸی۔ کانفرنس کے آغاز میں جناب غلام نبی ایتو نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ کانفرنس کی صدارت نامور ادیب اور شاعر جناب غلام نبی آتش نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی معروف سیاسی لیڈر اور سابق وزیر خزانہ جناب عبد الرحیم راتھر تھے انکے ساتھ ایوان صدارت میں حلقہ ادب سوناواری کےصدر جناب شاکر شفیع بھی رہے۔ابتدا میں سوہن لعل کول کی صدا بند تقریر نشر کی گٸی اور اسکے بعد معروف تھیٹر ساز گلزار احمد گناٸی نے تھیٹر کے حوالے سے کلیدی خطبہ پیش کیا جس پر بعد میں سیر حاصل بحث ہوٸی۔
بحث میں جن ادیبوں اور تھیٹر سازوں نے حصہ لیا انمیں ڈاکٹر عیاش عارف، مشتاق علی احمد خان،نثار نسیم،شفیق قریشی،مجید مجازی،گُل جاوید،شیخ حنیف،طارق جاوید،گلفام بارجی، غیاثُ الدین، وحید جیلانی،مشتاق بالا،شبیر احمد ایتو ،عنایت گل وغیرہ شامل ہیں۔تقریب کا خاصا حصہ ادیبوں اور فنکاروں کی عزت افزاٸی کا تھا جسمیں نامور شاعر اور ادیب جناب غلام نبی آتش کو ڈاکٹر عزیز حاجنی میموریل ایوارڈ اور جناب شاکر شفیع کو اشرف میموریل ایوارڈ سے نوازا گیا۔
تقریب پر جن دیگر فنکاروں کی عزت افزاٸی کی گٸی انمیں ڈاکٹر عیاش عارف،وحید جیلانی،اظہر حاجنی،طارق جاوید،گلزار احمد گناٸی،مجید مجازی، فرحت صدیقی،محمد امین بٹ،رفیق احمد ڈار وغیرہ شامل ہیں۔اس تقریب کو کنول فوڈس،کچھے ٹریڈرس،پیس اسکول ناگام اور شاہ کارپیٹس کا اشتراک شامل رہا۔تقریب میں وادی کشمیر کے اطراف واکناف سے آے ہوے سینکڑوں تھیٹر ماہرین اور تھیٹر شایقین نے حصہ لیا۔تقریب کی نظامت کے فراٸض جناب گلزار نازکی نے ادا کیے۔