سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نئی دہلی میں نو منتخب صدر دروپدی مرمو سے ملاقات کی ۔
اطلاعات کے مطابق جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کو نئی دہلی میں راشٹریہ بھون میں صدر ہند دروپدی مرمو سے ملاقات کی جس دوران منوج سنہا نے اُنہیں مبارکباد دی ۔
ذرائع نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جموں وکشمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں اُنہیں جانکاری فراہم کی ۔
بتادیں کہ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر نئی دہلی میں منعقدہ نیتی آیوگ کی گورننگ کونسل کی ساتویں میٹنگ میں شرکت کرنے کی خاطر نئی دہلی وارد ہوئے ہیں۔
اپنے دورے کے دوران ایل جی نے وزیر اعظم نریندر مودی ، وزیر داخلہ امیت شاہ اور دیگر مرکزی وزراء کے ساتھ بھی جموں وکشمیر کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔