• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ایس آئی اے نے وحید پرہ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

ایس آئی اے نے وحید پرہ کے خلاف ضمنی چارج شیٹ داخل کیا

by امت ڈیسک
08/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر: ریاستی تحقیقاتی ایجنسی نے پیر کے روز پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) لیڈر وحید الرحمن پرہ کے خلاف سرینگر کی ایک عدالت میں ضمنی چارج شیٹ پیش کی۔ ذرائع کے مطابق ‘اس معاملے (31/2020 پولیس سٹیشن سی آئی کے) کی چارج شیٹ او جی ڈبلو اور عسکریت پسندی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کے خلاف ابیٹ چالان پر مشتمل ہے۔’ ذرائع کے مطابق ‘ان عسکریت پسندوں کے ساتھ ملزم وحید الرحمن نے رابطہ قائم کر کے سیاسی مفادات کے لیے مجرمانہ سازش رچی تھی۔’ فوت ہوئے مجرموں، جنہیں عدالت میں پیش کرنا ممکن نہ ہو، کے خلاف ابیٹ چالان پیش کی جاتی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ رواں برس مئی کے مہینے کی 25 تاریخ کو ہائی کورٹ آف جموں و کشمیر اور لداخ کی ڈویژن بینچ نے وحید الرحمن پرہ کی درخواست ضمانت منظور کر لی تھی۔ اس سے قبل 21 مئی کو جموں و کشمیر ہائی کورٹ کی ڈویژن بنچ نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے نوجوان رہنما پرہ کی ضمانت عرضی پر فیصلہ محفوط رکھا تھا۔ بینچ نے 27 اپریل اور 13 مئی کو اس معاملے کی جزوی طور پر سماعت کی جب کہ اس معاملے پر 20 مئی کو دلائل مکمل ہوئے تھے۔جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ سے تعلق رکھنے والے پرہ، محبوبہ مفتی کے قریبی ساتھی تصور کیے جاتے ہیں۔ پی ڈی پی کا الزام ہے کہ پرہ کو معاندانہ کارروائی کے تحت حراست میں لیا گیا۔ پرہ نے دوران حراست ہی ڈی ڈی سی انتخابات میں شرکت کرکے کامیابی حاصل کی تاہم وہ اپنے حلقہ انتخاب کی نمائندگی نہیں کر سکے۔ پرہ نے ابھی تک ڈی ڈی سی رکن کی حیثیت سے حلف بھی نہیں لیا ہے۔

یاد رہے کہ سنہ 2021 میں این آئی اے کی ایک خصوصی عدالت نے پرہ کی درخواست ضمانت کو دو بار مسترد کر دیا تھا اور ان کے خلاف عائد الزامات کو ’’سنگین اور گھناؤنے نوعیت‘‘ قرار دیا تھا۔ پی ڈی پی رہنما نے جموں و کشمیر اور لداخ ہائی کورٹ کا رخ کیا جب ان کی دوسری ضمانت کی درخواست کو این آئی اے کی خصوصی عدالت نے مسترد کر دیا۔

وحیدالرحمان پرہ کی ضمانت منظورپرہ نے اپنی ضمانت مسترد ہونے کے دو ماہ سے زائد عرصہ کے بعد ہائی کورٹ سے رجوع کیا، جس کے نتیجے میں 33 دن کی تاخیر ہوئی۔ تاہم عدالت نے پرہ کے وکیل کی طرف سے کی گئی گزارشات پر غور کرنے کے بعد تاخیر کی معافی کی درخواست کی اجازت دی۔ جموں و کشمیر ہائی کورٹ کے چیف جسٹس پنکج متل نے اس معاملے کے لیے خصوصی ڈویژن بنچ تشکیل دی تھی۔ سنجیو کمار اور جسٹس ونود چٹرجی پر مشتمل بنچ نے اپریل میں اس معاملے کی سماعت شروع کی تھی۔ نو تشکیل شدہ بنچ نے 27 اپریل اور 13 مئی کو اس معاملے کی جزوی طور پر سماعت کی۔ 20 مئی کو دلائل مکمل ہوئے اور اس حوالے سے بنچ نے فیصلہ محفوظ رکھا۔

واضح رہے کہ وحید پرہ پی ڈی پی کے یوتھ صدر ہیں اور ایک برس سے زائد عرصے تک سرینگر کے سینٹرل جیل میں ’’عسکریت پسندی کی حمایت‘‘ سمیت دیگر الزامات میں جیل میں رہے۔ وحید پرہ کو 25 نومبر سنہ 2020 میں قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے عسکریت پسندوں کی حمایت کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امام حسینؓ کی شہادت تا قیامت مشعل راہ: فاروق عبداللہ

Next Post

صرف آبی گزر، لال چوک میں بندشیں نافذ رہیں گی: سرینگر پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش نوجوان پر ہجوم کا وحشیانہ حملہ، بازو فریکچر، سر پر شدید چوٹیں

29/01/2026
Next Post
صرف آبی گزر، لال چوک میں بندشیں نافذ رہیں گی: سرینگر پولیس

صرف آبی گزر، لال چوک میں بندشیں نافذ رہیں گی: سرینگر پولیس

ایشیا کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، کوہلی-راہل کی واپسی

ایشیا کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان، کوہلی-راہل کی واپسی

خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں شریکانت تیاگی گرفتار

خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے کے الزام میں شریکانت تیاگی گرفتار

درخشاں اندرابی کا راجوری دورہ پرانی مساجد کی تجدید کیلئے 51لاکھ روپے منظور

درخشاں اندرابی کا راجوری دورہ پرانی مساجد کی تجدید کیلئے 51لاکھ روپے منظور

گاندربل کے چھتر گل میں سرپنچوں اور پنچوں کی ترنگا ریلی

گاندربل کے چھتر گل میں سرپنچوں اور پنچوں کی ترنگا ریلی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »