امت نیوز ڈیسک ////
بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (BCCI) نے ایشیا کپ کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا ہے۔ پیر کو ممبئی میں چیف سلیکٹر چیتن کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی کی میٹنگ کے بعد ہندوستانی اسکواڈ کو حتمی شکل دی گئی
ایشیا کپ 2022 کے لیے ٹیم انڈیا کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ ویراٹ کوہلی اور نائب کپتان کے ایل راہل کی ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ دوسری جانب تیز گیندباز جسپریت بمراہ انجری کے باعث ٹیم کا حصہ نہیں ہیں۔
ایشیا کپ کے لیے ہندوستانی اسکواڈ: روہت شرما (کپتان)، کے ایل راہل (نائب کپتان)، ویراٹ کوہلی، سوریہ کمار یادو، رشبھ پنت (وکٹ کیپر)، دیپک ہڈا، دنیش کارتک (وکٹ کیپر)، ہاردک پانڈیا، رویندرا جدیجا، آر اشون، یوزویندر چہل، روی بشنوئی، بھونیشور کمار، ارشدیپ سنگھ، اویش خان۔ایک اور ٹویٹ میں بی سی سی آئی نے کہا، ‘جسپریت بمراہ اور ہرشل پٹیل چوٹ کی وجہ سے سلیکشن کے لیے دستیاب نہیں تھے۔ تین کھلاڑیوں شریاس ایر، اکسر پٹیل اور دیپک چاہر کو اسٹینڈ بائی کے طور پر نامزد کیا گیا ہے۔
خاص بات یہ ہے کہ تین تیز گیند باز بھونیشور کمار ، اویش خان اور ارشدیپ سنگھ کو ہندوستانی اسکواڈ میں جگہ ملی ہے۔ جبکہ چار اسپن گیند باز بشنوئی، چاہل، جڈیجہ اور اشون ہیں۔ شاید یو اے ای کی اسپننگ کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے ہندوستانی سلیکٹرز نے یہ فیصلہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیم انڈیا نے ویسٹ انڈیز کو شکست دے کر سیریز 4-1 سے اپنے نام کی
ویراٹ کوہلی کو دورہ ویسٹ انڈیز اور زمبابوے سے آرام دیا گیا تھا لیکن اب ان کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔ نائب کپتان کے ایل راہل چوٹ سے ٹھیک ہونے کے بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔ ریشبھ پنت کے علاوہ دیپک ہڈا اور دنیش کارتک کو بھی ٹیم میں موقع ملا ہے۔ اس کے علاوہ شریاس ائیر کو خراب فارم کی وجہ سے دیپک چاہر اور اکشر پٹیل کے ساتھ اسٹینڈ بائی پر رکھا گیا ہے۔
27 اگست سے 11 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ 2022 میں چھ ٹیمیں شرکت کرنے جا رہی ہیں۔ سری لنکا، دفاعی چیمپئن بھارت، پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان پہلے ہی ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کر چکے ہیں۔ ساتھ ہی چھٹی اور آخری ٹیم کا فیصلہ کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے بعد کیا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل کوالیفائنگ ٹورنامنٹ 20 اگست سے ہانگ کانگ، کویت، سنگاپور اور یو اے ای کے ساتھ شروع ہوگا۔