نوئیڈا: خاتون کے ساتھ بدسلوکی کرنے والے رہنما شریکانت تیاگی کو نوئیڈا پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ شریکانت نوئیڈا کی ایک سوسائٹی میں خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے معاملے میں مفرور تھا۔
پولیس نے منگل کو اس کی بیوی کو دوبارہ حراست میں لے لیا تھا۔ ایک حالیہ وائرل ویڈیو میں شریکانت تیاگی کو نوئیڈا کے سیکٹر 93 میں واقع گرینڈ اومیکس میں خاتون پر حملہ اور بدسلوکی کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا اور تب سے وہ فرار تھا۔











