بارہمولہ// شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے درنگبل علاقے میں آج دوپہر ایک پتھر کی کان میں کھدائی کے دوران پتھر گرنے سے دو ٹپر ڈرائیوروں کی موت ہو گئی۔
تفصیلات کے مطابق پتھر کی کان کا ایک حصہ اس وقت منہدم ہو گیا جب وہاں کچھ لوگ کام کر رہے تھے، اسی دوران دو افراد ملبے میں دب گئے۔
تاہم دونوں کو نکال کر فوری طور پر ضلع ہسپتال بارہمولہ لے جایا گیا جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے دونوں کو مردہ قرار دے دیا۔
واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے ایک سینئر صحت عہدیدار نے بتایا کہ دونوں کو ہسپتال پہنچنے پر مردہ قرار دے دیا گیا۔
حادثے میں لقمہ اجل بنے افراد کی شناخت شناخت ہلال احمد اور ظفر احمد گوجری کے طور پر کی ہے ، دونوں بارہمولہ کے رہائشی ہیں۔
واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم مزید تفصیلات جمع کرنے کے لیے موقع پر پہنچ گئی ہے۔