امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر پولیس نے کہا کہ بڈگام انکاونٹر میں دو عسکریت پسند مارے گئے ہیں ۔ سکیوریٹی فورسیز نے ممنوعہ تنظیم لشکر طیبہ سے وابستہ تین عسکریت پسندوں کو گھیر رکھا تھا، ان تین عسکریت پسندوں میں لطیف راتھر بھی ہے،جس پر یہ الزام ہے کہ اس نے راہل بھٹ اور امرین بھٹ سمیت کئی شہریوں کے قتل میں ملوث ہے،کشمیر زون پولیس نے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر کے حوالے سے ایک ٹویٹ میں کہا۔
چاڈورہ تحصیل آفس کے ملازم راہول بھٹ کوعسکریت پسندوں نے 12 مئی کو ان کے دفتر میں گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا جبکہ کشمیری ٹی وی اداکارہ امرین بھٹ کو 26 مئی کو بڈگام کے چاڈورہ علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں نے گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا-








