امت نیوز ڈیسک //
شاہ فیصل کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فوراً بعد سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لےلیا گیا تھا، جس کے بعد انہوں نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا اور اس کے بعد سرکاری ملازمت میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا تھا۔ جون 2020 میں ان کی رہائی ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
ڈپارٹمنٹ آف پرسنل اینڈ ٹریننگ (DoPT) نے جموں و کشمیر کے آئی اے ایس افسر شاہ فیصل کو پھر سے بحال کیا ہے، اور انہیں مرکزی وزارت سیاحت میں ڈپٹی سیریٹری کے طور پر تعینات کیا ہے۔
شاہ فیصل 2010 بیچ کے IAS ٹاپر تھے، جموں و کشمیر کیڈرجو اب AGMUT ہے، نے جنوری 2019 میں استعفیٰ دے دیا تھا، اور سیاسی جماعت جموں و کشمیر پیپلز موومنٹ (JKPM) تشکیل دی تھی۔
ڈاکٹر سے بیوروکریٹ بنے شاہ فیصل کو جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کے خاتمے کے فوراً بعد سخت پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت حراست میں لےلیا گیا تھا،جس کے بعد انہوں نے سیاست کو خیرباد کہہ دیا اور اس کے بعد سرکاری ملازمت میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے اپنی رضامندی کا اشارہ دیا تھا،۔ جون 2020 میں ان کی رہائی ہوئی تھی، جس کے بعد انہوں نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرلی تھی۔
شاہ فیصل نے حال ہی میں ٹویٹ کیا ہے کہ جنوری 2019 سے اگست 2019 کے دوران کافی کچھ ہوا، جس کی وجہ سے وہ سب کچھ کھو بیٹھے،نوکری، دوست، شہرت اور عوامی خیر سگالی،ان کے آئیڈیلزم نے انہیں مایوس کیا۔