• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
رشدی وینٹی لیٹر پر، حملے میں ایک آنکھ کے ضائع ہونے کا خدشہ

رشدی وینٹی لیٹر پر، حملے میں ایک آنکھ کے ضائع ہونے کا خدشہ

by امت ڈیسک
13/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک ///

متنازعہ انگریزی مصنف سلمان رشدی پر امریکہ کے شہر نیویارک میں ایک تقریب کے دوران حملہ کیا گیا، وہ پروگرام سے خطاب کرنے ہی والے تھے کہ ان پر چاقو سے حملہ کر دیا گیا، ان کا ناول تنازعات سے گِھرا رہا ہے۔ اس کے لیے انہیں دھمکیاں بھی ملیں۔ بکر پرائز سے نوازے جانے والے متنازعہ مصنف سلمان رشدی پر جمعہ کو چاقو سے حملہ کیا گیا۔

رشدی کو مغربی نیویارک میں چوٹاکوا انسٹی ٹیوشن میں لیکچر دینا تھا۔ اس سے پہلے کہ وہ لیکچر دیتے، ایک شخص نے اسٹیج پر چڑھ کر مصنف پر حملہ کردیا۔ 75 سالہ سلمان رشدی کوہسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ایک شخص نے چوتکوا انسٹی ٹیوشن کے پلیٹ فارم پر دھاوا بول دیا، اس نے رشدی پر چاقو سے حملہ کیا اور گھونسے مارے، اس حملے میں سلمان رشدی فرش پر گر گئے، ذرائع کے مطابق ‘رشدی کو چاروں طرف سے لوگوں نے گھیر لیا تھا۔ ان کے سینے کو پمپ کیا جا رہا تھا۔

بتایا جا رہا ہے کہ رشدی کے حملہ آور نے ان پر چاقو سے کم از کم 15 وار کیے تھے، یہ حملہ ان کی گردن پر کیا گیا، اسے گھونسے بھی مارے گئے۔ جس کی وجہ سے مصنف سٹیج سے گر گئے اور انہیں فوری طور پرہسپتال لے جایا گیا۔ چھرا گھونپنے کے بعد وہ کئی گھنٹوں کی سرجری کے بعد وینٹی لیٹر پر ہیں۔ذرائع کے مطابق اس حملہ میں ان کی ایک آنکھ کے ضائع ہونے کا خدشہ ہے،رشدی کے ایجنٹ اینڈریو ییل نے کہا کہ سلمان وینٹی لیٹر پر ہیں، وہ بول نہیں پارہے ہیں، میں صرف اتنا کہہ سکتا ہوں کہ خبر اچھی نہیں ہے، وہ اپنی ایک آنکھ سے محروم ہوسکتے ہیں،انکے جگر پر بھی شدید چوٹ لگی ہے، سلمان کے علاوہ اسٹیج پر انٹرویو لینے والے شخص پر بھی حملہ آور نے جان لیوا حملہ کیا،ان کا علاج مقامی ہسپتال میں ہو رہا ہے۔ ان کی فوری سرجری بھی ہوئی۔

جائے وقوع پر ان کا علاج کرنے والے ڈاکٹر نے بتایا کہ رشدی کے جسم پر چاقو کے کئی زخم تھے جن میں سے ایک ان کی گردن کے دائیں جانب تھا اور وہ خون میں لت پت پڑے تھے۔ذرائع کے مطابق جس تقریب میں رشدی خطاب کرنے والے تھے وہاں موجود اینڈو کرائنولوجسٹ ریٹا لینڈ مین اسٹیج پر گئیں اور رشدی کو ابتدائی طبی امداد دی، ریٹا نے بتایا کہ رشدی کے جسم پر چاقو کے کئی زخم تھے جن میں سے ایک ان کی گردن کے دائیں جانب تھا، اور وہ خون میں لت پت پڑے تھے، ریٹا نے بتایا کہ وہاں موجود لوگ کہہ رہے تھے کہ ان کے دل کی دھڑکن چل رہی ہے۔

جائے وقوعہ پر موجود عینی شاہدین کے مطابق رشدی اسٹیج پر گرے اور ان کے ہاتھ خون سے لت پت نظر آئے۔ تقریب میں موجود لوگوں نے حملہ آور کا مقابلہ کیا۔،حملے کے فوری بعد پولیس نے ملزم حملہ آور کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ ان سے ابھی پوچھ گچھ جاری ہے، یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے کہ سلمان رشدی پر حملہ کیوں کیا گیا۔ کوئی پرانی دشمنی تھی یا یہ حملہ کسی اور سازش کے تحت کیا گیا۔ پولیس ایف بی آئی کے ساتھ مل کر حملے کے پیچھے محرکات کو سمجھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

سلمان رشدی پر حملہ کے بعد انہیں ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ ہسپتال منتقل کیا گیا،نیویارک پولیس نے ٹویٹ کیا کہ ‘رشدی کی گردن میں چھرا گھونپا گیا، انہیں ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ہسپتال لے جایا گیا۔’ ایک ریاستی فوجی نے فوری طور پر مشتبہ شخص کو اپنی تحویل میں لے لیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پنچایت سطح پر ہوں گی کوآپریٹو سوسائٹیاں: وزیرداخلہ

Next Post

شاہ فیصل کوشعبہ سیاحت میں بطور ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
شاہ فیصل کوشعبہ سیاحت میں بطور ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا

شاہ فیصل کوشعبہ سیاحت میں بطور ڈپٹی سیکرٹری مقرر کیا گیا

یتی نرسمہا نند سرسوتی نے ہر گھر ترنگا مہم کے بائیکاٹ کا مطالبہ

یتی نرسمہا نند سرسوتی نے ہر گھر ترنگا مہم کے بائیکاٹ کا مطالبہ

بھاجپا رکن پارلیمان کے سینے پر الٹا نظر آیا ترنگا، سوشل میڈیا پر وائرل

بھاجپا رکن پارلیمان کے سینے پر الٹا نظر آیا ترنگا، سوشل میڈیا پر وائرل

صلاح الدین کے فرزند اور بٹا کراٹے کی اہلیہ سمیت 4 ملازمین برطرف

صلاح الدین کے فرزند اور بٹا کراٹے کی اہلیہ سمیت 4 ملازمین برطرف

وزیر اعظم نے ترنگا شکارا ریلی کی تعریف کی

وزیر اعظم نے ترنگا شکارا ریلی کی تعریف کی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »