• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
صرف گھر پر ترنگا لہرانے سے کوئی محب وطن نہیں بن جاتا : ادھو ٹھاکرے

صرف گھر پر ترنگا لہرانے سے کوئی محب وطن نہیں بن جاتا : ادھو ٹھاکرے

by امت ڈیسک
14/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک // مہاراشٹرا کے سابق چیف منسٹر ادھوٹھاکرے نے آج بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت کی ”ہرگھر ترنگا“ مہم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صرف ترنگا لہرانے سے آپ محب وطن نہیں بن جاتے۔

شیوسینا قائد نے کہا کہ وہ سمجھتے ہیں کہ یہ ”آزادی کا امرت مہااتسو“ کا ایک حصہ ہے لیکن ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ 75 سال بعد کتنی جمہوریت باقی بچی ہے۔

ان کے والد بال ٹھاکرے کی جانب سے 1960 میں شروع کئے گئے ایک کارٹون میگزین ”مارمک“ کے 62 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کارٹون نگاروں کو ہندوستانی عوام کو ”غلامی کی طرف قدم“ کے خلاف رہنمائی کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ آج کل ”مائی باپ“ حکومت نے ہر گھر پر قومی پرچم لہرانے کیلئے کہا ہے لیکن ایک کارٹون وائرل ہورہا ہے جس میں ایک غریب شخص یہ کہتا ہوا نظر آرہا ہے کہ میرے پاس ترنگا تو ہے لیکن اسے لہرانے کیلئے گھر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کل چینی لوگ اروناچل میں داخل ہورہے ہیں۔اگر ہم اپنے گھروں کے اوپر ترنگالہرائیں تو وہ واپس نہیں جائیں گے۔ ہمارے دلوں میں بھی ترنگا ہونا چاہئے۔

انہوں نے بی جے پی پر الزام عائد کیا کہ وہ مسلح افواج کے بجٹ میں کٹوتی کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترنگا کو ڈی پی بنانا (سوشل میڈیا پر تصویر لگانا) خوشی کی بات ہے لیکن جو لوگ اپنے گھر چھوڑ کر جاتے ہیں اور ملک کی حفاظت کیلئے سرحدوں پر کھڑے ہوئے ہیں ان کے بجٹ میں کٹوتی کی بات کرنا بدبختانہ ہے۔

اگر آپ فوج میں لوگوں کو کم کریں گے تو پھر آپ ہتھیار کسے دیں گے۔ بی جے پی نے دیگر جماعتوں کے ایسے الزامات کی تردید کی ہے کہ فوج میں مختصر عرصہ کیلئے بھرتی کی اسکیم اگنی پتھ اس وجہ سے شروع کی گئی ہے کیونکہ بجٹ میں کٹوتی کی جارہی ہے۔ ادھو نے کہا ’آپ کے پاس فوج میں بھرتی کیلئے پیسہ نہیں ہے لیکن ریاستی حکومتوں کو گرانے کیلئے پیسہ ہے۔‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی کشمیر میں پاکستانی جھنڈے اب قصہ پارینہ بن کر رہ گئے:منوج سنہا

Next Post

عمران خان نے بھارتی خارجہ پالیسی کی پھر ستائش کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
پاکستان :عمران خان کا لانگ مارچ ختم کرنے کا اعلان، حکومت کو الیکشن کے لیے 6 دن کی ڈیڈ لائن

عمران خان نے بھارتی خارجہ پالیسی کی پھر ستائش کی

سرینگر تصادم میں پولیس اہلکار اور عسکریت پسند زخمی

سرینگر تصادم میں پولیس اہلکار اور عسکریت پسند زخمی

76واں یوم آزادی :جانئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا کہا

76واں یوم آزادی :جانئے وزیر اعظم نریندر مودی نے کیا کہا

سرینگر – جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

سرینگر - جموں شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

کشمیر میں ہڑتال اور پتھر بازی اب تاریخ کا حصہ : ایل جی منوج سنہا

کشمیر میں ہڑتال اور پتھر بازی اب تاریخ کا حصہ : ایل جی منوج سنہا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »