سری نگر//جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کا کہنا ہے کہ یونین ٹریٹری میں پاکستان کے جھنڈے قصہ پارینہ ہے یہاں اب صرف ترنگا لہرایا جا رہا ہے۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ماضی میں یہاں پر ترنگے لہرانے کے حوالے سے بہت کم کوششیں کی گئیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سری نگر میں ترنگا یاترا کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ وادی کشمیر میں صرف قومی پرچم لہرائے جارہے ہیں اس سے پہلے بہت کم کوششیں کی گئیں ۔
انہوں نے بتایا کہ موجودہ انتظامیہ نے اس حوالے سے کوششیں کی جس کا ثمرہ یہ نکلا کہ وادی کشمیر کے ہر قصبے ، گاوں اور شہر میں ترنگے لہرائے جارہے ہیں اور اس میں لوگوں بھی اب بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
موصوف ایل جی نے بتایا کہ ترنگا یاترا کے دوران سماج کے سبھی طبقے حصہ لے رہے ہیں جو خوش آئند بات ہے ۔
انہوں نے بتایا کہ یونین ٹریٹری میں پاکستان کے جھنڈے قصہ پارینہ ہے یہاں اب صرف ترنگا لہرایا جارہا ہے۔
اُن کے مطابق وادی کشمیر میں پچھلے برسوں کے مقابلے میں حالات معمول پر آئے ہیں اور لوگ اب حکومتی پروگراموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔
اس سے قبل لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی سربراہی میں بلوارڈ روڑ سے بوٹینکل گارڈن تک ترنگا یاترا نکالی گئی جس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
لوگوں کی تعداد کا اس بات سے بخوبی اندازہ لگایا جاسکتا تھا کہ بوٹینکل گارڈن سے لے کر جھیل ڈل کے کناروں تک ہاتھوں میں ترنگے لئے لوگوں کا ایک جم غفیر تھا جس میں مختلف مکتب ہائے فکر سے تعلق رکھنے والے افرادشریک ہوئے۔
ایل جی منوج سنہا نے ترنگا ریلی میں عام شہریوں کی شرکت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کی ان پروگراموں میں شرکت سے یہ عیاں ہے کہ وادی کشمیر میں اب حالات بہتری کی جانب گامزن ہے۔










