جموں: بھارتی فضائیہ کے اہلکاروں نے پیر کی شام کٹھوعہ ضلع میں اُجھ ندی میں سیلاب میں پھنسے دو لوگوں کو بحفاظت نکال لیا۔ افسران نے یہ معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ اس دریا میں دو افراد کے ساتھ درجنوں جانوروں کے پھنسے ہونے کی اطلاع ملنے کے بعد فضائیہ اور ضلعی انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کیا۔’
افسران نے بتایا کہ انتظامیہ نے اس کام کے لیے فضائیہ کے ہیلی کاپٹر کو لگایا، جس کے ذریعے ریسکیو آپریشن تیزی سے کیا گیا۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ جانور سیلابی پانی میں بہہ گئے۔