اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے پہلگام فریسلان چندنواری روڈ پرانڈو تبت بارڈر پولیس کی گاڑی حادثہ کا شکار ہوئی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق اس حادثہ میں 8 انڈو تبت بارڈر پولیس کے جوان ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر 27 اہلکار زخمی ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق ایک سول بس حادثہ کا شکار ہوگئی جبکہ اس میں 39 سیکوریٹی اہلکار سوار تھے جن میں سے 37 کا تعلق انڈو تبت بارڈر پولیس سے اور دیگر دو کا جموں و کشمیر پولیس سے ہے۔ حادثہ کی وجہ بریک فیل ہونے کو بتایا جارہا ہے، جس کے بعد بس ندی میں جاگری۔ سیکوریٹی اہلکار چندنواری سے پہلگام جا رہے تھے۔ پولیس و مقامی لوگوں کی جانب سے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔پہلگام میں سی آر پی ایف کی گاڑی حادثے کا شکارواضح رہے کہ دو روز قبل وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے واسکورہ علاقے میں سی آر پی ایف کی دو گاڑیوں کے مابین آپسی ٹکر کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہوگئے۔ زخمی اہلکاروں کو علاج ومعالجہ کی خاطر نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا۔