امت نیوز ڈیسک // آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) نے منگل کو سابق وزیر اور سینئر کانگریس لیڈر وقار رسول وانی کو جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی (جے کے پی سی سی) کا نیا صدر مقرر کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وقار رسول وانی کو جے کے پی سی سی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے جبکہ رمن بھلہ کو پارٹی کا ورکنگ صدر مقرر کیا گیا ہے۔
یہ اعلان آل انڈیا کانگریس کمیٹی کی جانب سے غلام احمد میر کا استعفیٰ قبول کرنے کے بعد کیا گیا، جنہوں نے آٹھ سال تک جے کے پی سی سی کے سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دینے کے بعد 06 جولائی 2022 کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔