• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں سب کچھ بی جے پی کے مفاد میں ہورہا ہے : محبوبہ مفتی

جموں و کشمیر میں سب کچھ بی جے پی کے مفاد میں ہورہا ہے : محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
18/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر میں مقیم غیر مقامی لوگوں کو ووٹ کا حق دینے پر مرکزی حکومت پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ‘مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں سے سب کچھ چھیننے کی کوشش کر رہی ہے۔ سب سے پہلے حکومت نے غیر آئینی طریقے سے آرٹیکل 370 کو منسوخ کیا اور اب غیر مقامی لوگوں کو ووٹرز کے روپ میں یہاں لانا چاہتی ہے.

سرینگر: جموں و کشمیر میں غیر مقامی باشندوں کو ووٹ کا حق دینے پر پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہوکر اپنے الیکشن کا نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کریں۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ انہوں نے نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ سے اپیل کی ہے کہ وہ دیگر سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطہ کرکے آل پارٹیز میٹنگ بلائے تاکہ اس تازہ قدم لے خلاف لائحہ عمل تیار کیا جا سکے۔ محبوبہ مفتی نے آج سرینگر میں سرکاری رہائش گاہ پر پریس کانفرنس میں یہ باتیں کہی۔

جموں و کشمیر میں سب کچھ بی جے پی کے مفاد میں ہو رہا ہےمحبوبہ مفتی نے کہا کہ ‘میں نے فاروق صاحب سے بات کی اور ان سے گزارش کی کہ آل پارٹی میٹنگ بلائیں تاکہ تمام جماعتوں سے بات کر کے اس طریقے کو روکا جائے۔ جو پارٹیاں الیکشن کا مطالبہ کرتی تھیں ان کے لیے بھی یہ سبق ہے۔ تمام پارٹیوں کو مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے یکجا ہونا چاہیے۔’انہوں نے جموں و کشمیر میں غیر مقامی افراد کو ووٹ کا حق دینے پر مرکزی حکومت پر سخت تنقید کی۔ محبوبہ مفتی نے کہا کہ بی جے پی نے جموں و کشمیر کو سیاسی تجربہ گاہ بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں سے سب کچھ چھیننے میں لگی ہوئی ہے۔ پہلے انہوں نے غیر آئینی طریقے سے دفعہ 370 منسوخ کیا اور اب چور درازے سے ووٹرز لا رہی ہے۔ انتخابات سے قبل 25 لاکھ ووٹرز کو باہر سے یہاں لایا جا رہا ہے۔ اس دوران انہوں نے تمام پارٹیوں سے یکجا ہونے کی اپیل کی۔

محبوبہ مفتی نے مرکز پر جانچ ایجنسیوں کا غلط استعمال کرنے کا بھی الزام لگایا اور کہا کہ ای ڈی کا غلط استعمال ہو رہا ہے۔ جموں و کشمیر میں نازی پالیسی نافذ ہے۔ انہوں نے کہا کہ حدبندی کمیشن نے جو کمی رکھی تھی وہ اب الیکشن کمیشن نے پوری کر دی۔ جموں و کشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کیا جارہا ہے جو محض مسلمانوں کے لیے نہیں بلکہ ڈوگرا اور ہر کسی باشندے کے لیے کیا جارہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ہٹلر کی جو نازی پالسی جرمنی میں تھی وہی بھارت میں اپنائی جارہی ہے۔ ہٹلر نے انتا ظلم کیا لیکن یہودیوں کو وہ ختم نہیں کر سکا، فلسطین پر اسرائیل نے ظلم کیا لیکن وہ فلسطینیوں کو ختم نہیں کر سکے اور اب اسی طرح بی جی پی جموں و کشمیر کے لوگوں کو ختم نہیں کرسکے گی۔ انہوں نے ملک کے لوگوں سے گزارش کی ہے کہ وہ جمہوریت کو ختم ہونے سے بچائیں کیوں کہ پورے ملک میں جمہوریت کے بدلے تانا شاہی چلائی جارہی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

فاروق عبداللہ کی پیر کو آل پارٹیز میٹنگ انعقاد کرنے کا اعلان

Next Post

عبدالرحیم راتھر کی سرکاری رہائش گاہ خالی کروانے کی درخواست مسترد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
Next Post
عبدالرحیم راتھر کی سرکاری رہائش گاہ خالی کروانے کی درخواست مسترد

عبدالرحیم راتھر کی سرکاری رہائش گاہ خالی کروانے کی درخواست مسترد

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دے کر مقامی لوگوں کو بے اختیار بنایا جا رہا ہے :این سی

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دے کر مقامی لوگوں کو بے اختیار بنایا جا رہا ہے :این سی

کشتواڑ میں غیرمجاز میڈیا پورٹلزکی تصدیق کا حکم

کشتواڑ میں غیرمجاز میڈیا پورٹلزکی تصدیق کا حکم

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

جموں میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا،نقدی برآمد:پولیس

غلام نبی آزاد کی نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات

غلام نبی آزاد کی نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ سے ملاقات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »