• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رہائی انصاف کے ساتھ مذاق:  امریکی کمیشن

بلقیس بانو کیس کے قصورواروں کی رہائی انصاف کے ساتھ مذاق: امریکی کمیشن

by امت ڈیسک
20/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سنہ 2002 میں گجرات میں ہونے والے ہندو مسلم فسادات کے دوران ایک حاملہ خاتون بلقیس بانو کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے تمام گیارہ قصورواروں کو گزشتہ دنوں ریاستی حکموت کی جانب سے رہائی کے فیصلے کو ملک کے علاوہ اب بیرون ممالک ميں بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بین الاقوامی مذہبی آزادی سے متعلق امریکی کمیشن USCIRF نے گینگ ریپ کے تمام مجرموں کی رہائی کو غیر منصفانہ قرار دیتے ہوئے اس پر سخت نکتہ چینی کی۔ امریکی کمیشن کے کے نائب صدر ابراہم کوپر نے کہا کہ یو ایس سی آئی آر ایف گجرات فسادات کے دوران ایک حاملہ مسلم خاتون کا ریپ کرنے اور متعدد افراد کا قتل کرنے والے گیارہ افراد کی غیر منصفانہ رہائی کی مذمت کرتا ہے۔

بشکریہ ٹویٹربشکریہ ٹویٹراس کے علاوہ یو ایس سی آئی آر ایف کے کمشنر اسٹیفن شنیک نے کہا کہ یہ معاملہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے خلاف تشدد کرکے بچ جانے کے پیٹرن کا ہی حصہ ہے۔ انھوں نے اپنے ایک ٹویٹ میں لکھا کہ سنہ 2002 کے گجرات فسادات میں جسمانی اور جنسی تشدد میں ملوث قصورواروں کو جوابدہ ٹھہرانے میں ناکامی دراصل انصاف کے ساتھ مذاق ہے، یہ معاملہ بھارت میں مذہبی اقلیتوں کے ساتھ تشدد کر کے سزا سے بچ جانے کے پیٹرن کا ایک حصہ ہے۔بشکریہ ٹویٹربشکریہ ٹویٹردراصل 2002 گجرات میں مسلم مخالف فساد کے وقت ایک ہندو ہجوم نے بلقیس بانو پر حملہ کر دیا تھا، وہ اس وقت پانچ ماہ کی حاملہ تھیں، اس وقت 21 سالہ بانو کو اس کے محلے کے مردوں نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ اس کے خاندان کے چودہ افراد کو ہلاک کیا گیا، جن میں اس کی تین سالہ معصوم بیٹی بھی شامل تھی، جس بچی کو ماں کی گوند سے چھین کر مجرموں نے پتھر سے ٹکرا دیا تھا۔

بلقیس بانو کو انصاف پانے میں برسوں لگے، آخر کار 2008 میں مجرموں کو سزائیں ہوئیں۔ اس دوران بانو کو ہر وقت جان سے مارنے کی دھمکیاں ملتی رہیں، بار بار نقل مکانی کرنے اور روپوش ہونے پر مجبور ہوئیں۔ اور 2019 میں سپریم کورٹ نے ریاستی حکومت کو حکم دیا کہ وہ بانو کو تقریباً 62,000 ڈالر معاوضہ ادا کرے، اور یہ بھی کہا کہ بانو کو ایک خانہ بدوش اور یتیم کی طرح زندگی گزارنے پر مجبور کیا گیا تھا۔

چند روز قبل ہی بلقیس بانو کے قصوروار عمر قید کی سزا کاٹ رہے 11 افراد کو گجرات کی ریاستی حکومت کی طرف سے معافی پر جیل سے رہا کیا گیا، جس فیصلے کی بھارت میں شدید تنقید کی سوائے موجودہ حکومت کے۔ گودھرا کے بی جے پی کے ایک رکن اسمبلی نے نجی چینل سے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ بلقیس بانو کے ساتھ عصمت دری کرنے والے 11 افراد برہمن تھے اور اچھے اخلاق کے مالک تھے۔قابل ذکر ہے کہ بھارت میں عمر قید کی سزا موت تک ہوتی ہے، لیکن معافی کے تحت مجرم 14 سال بعد جلد رہائی حاصل کرنے کے اہل ہوتے ہیں۔ اگرچہ تازہ ترین معافی کی پالیسی کہتی ہے کہ عصمت دری اور قتل کے مجرموں کو وقت سے پہلے رہا نہیں کیا جا سکتا، لیکن بلقیس بانو کیس کی پالیسی میں یہ فرق نہیں کیا گیا۔

بلقیس بانو کی طرف سے انصاف کے لیے جذباتی اپیل بھی کی گئی۔اپنے وکیل کے توسط سے بدھ کو جاری کردہ ایک بیان میں بانو نے کہا کہ مجرموں کے رہائی والی خبروں نے مجھے بے سدھ کردیا ہے۔ میں نے سپریم کورٹ پر بھروسہ کیا، اور میں اپنے صدمے کے ساتھ جینا آہستہ آہستہ سیکھ رہی تھی، انہوں نے مزید کہا کہ رہائی نے نظام انصاف پر اس کے اعتماد کو متزلزل کر دیا۔ اتنا بڑا اور غیر منصفانہ فیصلہ لینے سے پہلے کسی نے میری حفاظت اور خیریت کے بارے میں نہیں دریافت کیا۔بانو کے شوہر یعقوب رسول نے کہا کہ ہم نے جو جنگ اتنے سالوں سے لڑی وہ ایک ہی لمحے میں ختم کر دی گئی۔بانو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس کا دکھ صرف ان کا نہیں ہے بلکہ ہر اس عورت کا ہے جو عدالتوں میں انصاف کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ مجھے بغیر خوف اور امن کے ساتھ جینے کا میرا حق واپس دو۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

اگر میر واعظ نظر بند نہیں تو انہیں اپنی مذہبی ذمہ داریاں انجام دینے کی اجازت دی جائے:محبوبہ مفتی

Next Post

بڈگام پولیس نے گرینیڈ حملہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بڈگام پولیس نے گرینیڈ حملہ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا

سرینگر میں ایس اہم سی افسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

سرینگر میں ایس اہم سی افسر رشوت لیتے ہوئے گرفتار

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

شاہین شاہ آفریدی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

بانڈی پورہ میں جنگجو گرفتار،اسلحہ برآمد:پولیس

جن کو حد بندی کمیشن کی رپورٹ پر تحفظات ہیں وہ انہیں تحریری شکل میں پیش کریں: منوج سنہا

اگر بات چیت کرنی ہے تو جموں و کشمیر کے لوگوں سے ہوگی، پاکستان سے نہیں: ایل جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »