امت نیوز ڈیسک //
بڈگام:وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کے چاڈورہ گوپال پورہ علاقہ میں 15 آگست کی شام مشتبہ عسکریت پسندوں نے گرینیڈ حملہ کیا۔ اس حملے میں ایک اقلیتی طبقہ کا شخص زخمی ہوا تھا۔
پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں کارروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ ہائی برڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کرنے کا دعوی کیا ہے۔پولیس نے اس حملے میں استعمال میں لانے والی اسکوٹی کو بھی ضبط کیا ہے۔