• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
مجھ سے کہا گیا کہ کسانوں کے معاملے پر خاموش رہوگے تو صدر بن جاو گے:ستیہ پال ملک

مجھ سے کہا گیا کہ کسانوں کے معاملے پر خاموش رہوگے تو صدر بن جاو گے:ستیہ پال ملک

by امت ڈیسک
21/08/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر//جموںکشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کسانوں کے مسئلہ پر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس موضوع پر تاکید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ خاموش رہنے پر انہیں صدر بنا دیا جائے گا۔ جموں کشمیر کے سابق گورنر ستیہ پال ملک نے کسانوں کے مسئلہ پر ایک بار پھر مودی حکومت پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اس موضوع پر خاموش رہنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا گیا تھا کہ خاموش رہنے پر انہیں صدر بنا دیا جائے گا۔کسان مزدور سمیلن میں شرکت کے لیے اتر پردیش میں باغپت کے چندی نگر تھانہ علاقے کے گھٹورا گاو ¿ں پہنچے ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی پر کسانوں کے تئیں حساس نہ ہونے کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے یہ بھی کہا گیا کہ خاموش رہو کہ اگر تم خاموش رہے تو صدر بن جاو ¿ گے۔ ملک نے مرکزی حکومت پر کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے قانون کے بارے میں ایمانداری کا مظاہرہ نہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کو کسانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔انہوں نے حکومت پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا، ”وزیراعظم کو کسانوں سے کوئی ہمدردی نہیں ہے۔ کسان جو پیداوار کرتے ہیں اس کی قیمت کم کر رہے ہیں اور جو خریدتے ہیں اس کی قیمت بڑھا رہے ہیں۔ ایسے میں حکومت کسان کی آمدنی کو دوگنا کہاں سے کرے گی؟ مرکزی حکومت کو ملک کے کسانوں پر کوئی رحم نہیں ہے۔ مجھے کسی کتے نے نہیں کاٹا، جو گورنر ہوتے ہوئے حکومت سے پنگا لوں۔ملک نے کہا کہ حکومت نے ایم ایس پی پر قانون کے بارے میں ایمانداری نہیں دکھائی ہے۔ جب تک ایم ایس پی قانون واپس نہیں لیا جاتا کسانوں کا گزارا نہیں ہے، اس لیے حکومت کو چاہیے کہ وہ ایم ایس پی کے حوالے سے اپنی نیت صاف کرے۔ حکومت نے ایم ایس پی پر بنائے گئے قانون کے بارے میں ایمانداری نہیں دکھائی ہے۔ ایم ایس پی کی گارنٹی ملے بغیر کسانوں کا گزارا نہیں ہو سکتا ہے۔انہوں نے حکومت کو خبردار بھی کیا کہ ”کوئی بھی کسانوں کو غریب نہ سمجھے۔ یہ وہی کسان ہیں جنہوں نے ملک کی آزادی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔انہوں نے کہا، "ایم ایس پی پر حکومت کی نیت واضح نہیں ہے۔ میں بھی حکومت میں ہوں لیکن کسانوں کے مفاد کی آواز ہمیشہ بلند کروں گا۔ ملک نے کہا کہ جب کسان دہلی میں 13 مہینوں سے احتجاج کر رہے تھے تو 700 کسانوں کی جان چلی گئی تھی، جس سے وہ بہت غمگین تھے۔ ملک کے اعلیٰ عہدوں پر بیٹھے لوگ کسی جانور کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہیں لیکن کسانوں کی موت پر کسی کے منہ سے دو لفظ بھی نہیں نکلتے ہیں۔ملک نے کہا، “چودھری چرن سنگھ کہتے تھے کہ اگر کسان برادری ایک ہو جائے گی تو دہلی کی حکمرانی کسان کے پاس رہے گی۔ کسان مل کر لڑیں، ملک میں کسانوں کا ہی راج ہوگا۔ کسانوں کے پاس صرف زراعت، زمین اور فوج میں بھرتی ہی تو تھی، اب یہ بھی ہاتھ سے نکل گئی ہے۔ کانفرنس کی صدارت کسان مزدور سمیلن کے صدر ہربیر ناگر نے کی اور کرتار سنگھ نے نظامت کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

خانقاہوں و زیارت گاہوں میں سرکاری ،غیر شرعی و غیر اخلاقی اور آمرانہ بے جا مداخلت پر زعمائے انجمن حمایت الاسلام کا احتجاج

Next Post

ووٹنگ تنازعہ پر سرینگر میں آج آل پارٹیز میٹنگ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
Next Post
ووٹنگ تنازعہ پر سرینگر میں آج آل پارٹیز میٹنگ

ووٹنگ تنازعہ پر سرینگر میں آج آل پارٹیز میٹنگ

پلوامہ میں بی ڈی ایس نے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا

پلوامہ میں بی ڈی ایس نے بارودی سرنگ کو ناکارہ بنایا

متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں سفیرواپس بھیجنے کا اعلان

متحدہ عرب امارات کا 6 سال بعد ایران میں سفیرواپس بھیجنے کا اعلان

اگر انتخابی ڈیموگرافی میں تبدیلی ہوئی تو پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے :سجاد غنی لون

اگر انتخابی ڈیموگرافی میں تبدیلی ہوئی تو پارلیمنٹ کے سامنے بھوک ہڑتال پر بیٹھیں گے :سجاد غنی لون

سیاست دانوں نے کشمیر کو قبرستان کے سوا کچھ نہیں دیا: الطاف بخاری

اپنی پارٹی کی کل جماعتی اجلاس سے دوری،فضول مشق قرار دیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »