امت نیوز ڈیسک //
سرحدی ضلع کپواڑہ کے ہندواڑہ علاقہ میں ایک فوجی گاڑی کی لوڈ کیریئر گاڑی سے ٹکر ہوگئی۔ اس حادثہ میں تین فوجی اہلکاروں سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔
کپواڑہ: شمالی کشمیر کے ہندواڑہ میں فوج کی ایک گاڑی کے لوڈ کیریئر سے ٹکر ہوئی ۔ اس حادثہ میں تین فوجی اہلکار سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق ہندواڑہ کے کرال گنڈ گنا پورہ علاقے میں لوڈ کیرئیر زیر نمبر (JK09C-7067) ایک فوجی کی گاڑی کے درمیان تصادم ہوا۔ اس حادثہ میں دونوں گاڑیوں کو نقصان پہنچا وہیں 3 فوجی سمیت 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
زخمیوں کو نزیکی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج و معالجہ جاری ہے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔حادثے میں زخمی ہونے والے دو شہریوں کی شناخت نذیر احمد وانی اور عرفان احمد ریشی کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔