سری نگر: جموں و کشمیر میں دیر رات زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.9 ناپی گئی ہے۔ حالانکہ اس زلزلے سے کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی کے مطابق جموں و کشمیر میں کٹرا سے 61 کلومیٹر مشرق میں 3.9 شدت کا زلزلہ آیا۔ یہ زلزلہ رات تقریباً 2:20 پر آیا۔ زلزلے کا مرکز زمین سے 10 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
دراصل زلزلے کے حوالے سے ملک کو چار مختلف زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ میکرو سیسمک زوننگ میپنگ کے مطابق، اس میں زون-5 سے لے کر زون-2 تک شامل ہیں۔ زون 5 کو سب سے زیادہ حساس سمجھا جاتا ہے اور اسی طرح زون 2 کو سب سے کم حساس سمجھا جاتا ہے۔
جموں و کشمیر میں زلزلے کے جھٹکےزلزلہ آنے پر اس بات کا خیال رکھیں: جب بھی آپ زلزلے کے جھٹکے محسوس کریں تو بالکل بھی گھبرائیں نہیں۔ جس عمارت یا گھر میں آپ موجود ہیں اس سے باہر نکل کر کسی کھلی جگہ پر آجائیں۔ زلزلے کے دوران لفٹ کا استعمال نہ کریں۔ یہ آپ کے لیے خطرناک ہو سکتا ہے۔ اگر آپ کھلی جگہ پر نہیں جا سکتے تو کسی میز یا مضبوط چیز کے نیچے بیٹھ جائیں۔











