راجوری// راجوری میں فوج نے دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اب تک 2 دراندازوں کو ہلاک کر دیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ دراندازی کی یہ کوشش نوشہرہ سیکٹر کے لام علاقے میں لائن آف کنٹرول پر کی گئی۔
اُنہوں نے بتایا،”ایل او سی پر تعینات لام آرمی بٹالین کے جوانوں نے دراندازی کی اس کوشش کا پتہ لگایا اور دراندازوں پر فائرنگ کی جس میں سے 2 مارے گئے ہیں”۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان کی لاشیں لائن آف کنٹرول پر کھیتوں میں پڑی دیکھی جا سکتی ہیں۔
حکام نے مزید کہا،”دودراندازوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے اور ان کی لاشیں وہیں پڑی ہیں اور ان لاشوں کے برآمد ہونے کے بعد اسلحہ اور گولہ بارود کی بازیابی واضح ہو جائے گی”۔
اُنہوں نے کہا،”دراندازی کے مقام پر بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے”۔
پی آر او کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق ،کواڈ کاپٹر کے ذریعے دراندازوں کی 2 لاشیں دیکھی گئی ہیں اور علاقے میں مزید تلاشی کاروائی جاری ہے۔