امت نیوز ڈیسک //
شوپیان ضلع کے حسن پورہ امام صاحب علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر ہوا ہے جس میں تین عسکریت پسندوں کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
شوپیان ضلع میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان انکاؤنٹر شروع ہوا۔ ضلع کے حسن پورہ امام صاحب علاقے میں فورسز اور عسکریت پسندوں کے مابین انکاؤنٹر جاری ہے جس میں تین عسکریت پسند کے ہلاک ہونے کی خبر ہے۔
شوپیان میں انکاؤنٹر، تین عسکریت پسند ہلاکمقامی لوگوں کے مطابق فوج کی 44 راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے ہشن پورہ ناگہ بل امام صاحب علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد تلاشی آپریشن شروع کیا۔ سکیورٹی فورسز جب ایک مشتبہ مکان کی طرف بڑھنے لگے تو وہاں موجود عسکریت پسندوں نے فورسز اہلکاروں پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس کے بعد جوابی کارروائی میں فائرنگ کے دوران تین مقامی عسکریت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔ہلاک شدہ عسکریت پسندوں کی شناخت فی الحال سکیورٹی فورسز نے ظاہر نہیں کیا ہے ۔ علاقے میں ابھی فورسز اہلکاروں کی طرف سے تلاشی آپریشن جاری ہے، جبکہ فائرنگ کا تبادلہ رک گیا ہے۔