کشتواڑ: جموں و کشمیر کے ضلع کشتواڑ کے چھاترو بونڈہ علاقہ میں ایک کار کھائی میں گر گئی جس میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
زخمیوں کو علاج و معالجے کے لیے ضلع ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد انہیں ڈسٹرکٹ ہسپتال کشتواڑ ریفر کیا گیا ہے۔ اس دوران انڈین آرمی بھنڈارکوٹ اور کشتواڑ پولیس بھی موقع پر پہنچ راحت رسانی کے کام میں مصروف ہے