امت نیوز ڈیسک ///
پولیس نے جمعرات کو کہا کہ اس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں اے کے رائفل کے 1470 راؤنڈ برآمد کیے ہیں۔ ایک سینئر پولیس افسر نے جی این ایس کو بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع پر بارہمولہ پولیس کی مشترکہ ٹیم نے فوج کی 52 آر آر کے ساتھ مل کر تلاشی مہم شروع کی۔ تلاشی کے دوران بانڈی بالا علاقے میں مشترکہ ٹیم نے اے کے رائفل کے 1470 راؤنڈ برآمد کئے۔
افسر نے مزید کہا کہ اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








