سرینگر///جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ منشیات کی لت کے خلاف اس جنگ میں شامل ہونا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خلاف سرکار زیرو ٹالرنس پالیسی پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جموں کشمیر میں سرکار کو ملٹنسی کے بعد منشیات ہی سب سے بڑا چلینج ہے – لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو منشیات سے پاک جموں و کشمیر مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں سرکار کو ملٹنسی کے بعد منشیات ہی سب سے بڑا چلینج ہے جس کے خلاف ہمیں متحدہ ہوکر لڑنے کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمہ کےلئے پولیس کی کارروائیاں قابل سراہنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ سرحد کے اُس پار سے منشیات کی سمگلنگ جاری ہے تاہم یہاں پر تعینات فوج اور پولیس ان منصوبے کو ناکام بنارہی ہے ۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے جمعرات کو منشیات سے پاک جموں و کشمیر مہم کا آغاز کیا۔ اس دوران لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ انتظامیہ نے منشیات کے اسمگلروں کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے۔ منشیات کی لت کے خلاف اس جنگ میں شامل ہونا معاشرے کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔