• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دلی سے گاڑیاں چراکر کشمیرمیں بیچنے والا گروہ بے نقاب ہندوستان کا ’سب سے بڑا‘ کار چور دہلی سے گرفتار

دلی سے گاڑیاں چراکر کشمیرمیں بیچنے والا گروہ بے نقاب ہندوستان کا ’سب سے بڑا‘ کار چور دہلی سے گرفتار

by امت ڈیسک
06/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/
دلی اور ملک کے دیگر حصوں سے گاڑیاں چراکر جموں کشمیر ،نیپال اور شمال مشرقی ریاستوںمیں فروخت کرنے والے ہندوستان کے سب سے بڑے کار چور کر دلی سے گرفتار کرلیا گیا ہے ۔ کار چور نے تین شادیاں کیں ہیں جن سے اسے سات بچے ہیں۔ ای ڈی نے کار چور کی تمام جائیداد کو ضبط کرلیا ہے جبکہ کار چور 6ہزار چوروں کے کیسوں میں ملک کے تمام پولیس سٹیشنوں کو مطلوب تھا جس میں جموں کشمیر میں بھی اس کے خلاف کئی کیس درج تھے ۔ پولیس کے مطابق اس نے تین شادیاں کیں اور تین بیویوں سے اس کے سات بچے ہیں۔ فی الحال وہ آسام میں سرکاری ٹھیکیدار کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور کئی مقامی سیاسدانوں کے رابطہ میں تھا۔ ملک کا سب سے بڑا کار چور دلی میں پکڑا گیا ۔ کار چور دلی اور دیگر ریاستوں سے گاڑیاں چراکر جموں کشمیر ، نیپال اور دیگر شمال مشرقی ریاستوں میں فروخت کرتا تھا ۔ ذرائع کے مطابق تقریباً 200 معاملوں میں 7 سال سے زیادہ عرصہ سے فرار ایک گاڑی چور کو دہلی پولیس نے قومی راجدھانی سے گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے اس کے قبضہ سے چوری کی کار، بائیک، 6 پستول اور سات کارتوس برآمد کئے ہیں۔ اسے اپنی 27 سالہ جرائم کی تاریخ میں دو مرتبہ گرفتار کیا گیا ہے۔ملزم کی شناخت انیل چوہان کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وہ گاڑی چوری کے تقریباً 6 ہزار معاملوں میں ملوث تھا لیکن پولیس ریکارڈ کے مطابق وہ اب تک 200 معاملوں میں نامزد ہے۔ ایک سینئر پولیس عہدیدار کے مطابق انیل چوہان دو عشروں سے کار چوری کی واردات انجام دے رہا تھا۔عہدیدار نے بتایا ”انیل چوہان کاروں کی چوری کرتا اور انہیں آسام سمیت شمال مشرقی ہندوستان میں فروخت کر دیتا تھا۔ اس نے کئی مواقع پر پولیس کا چکمہ دیا تھا۔ جب دہلی پولیس نے اس کے خلاف سخت کارروائی شروع کی تو وہ آسام بھاگ گیا۔ وہاں اس نے گینڈے کے سینگوں کی اسمگلنگ اور دیگر غیرقانونی دھندے شروع کر دئے۔“دہلی پولیس کے مطابق فی الحال انیل چوہان مبینہ طور پر اتر پردیش سے ہتھیار لے کر شمال مشرقی ریاستوں میں سپلائی کر رہا تھا۔ سینٹرل دہلی پویس کے اسپیشل اسٹاف نے انیل کو دیش بندھو گپتا روڈ علاوہ سے گرفتار کیا ہے۔ عہدیدار کے مطابق ملزم نے کافی جائیداد اور دولت جمع کی ہے، جسے ای ڈی نے ضبط کر لیا ہے۔بتایا جا رہا ہے کہ انیل چوہان کبھی دہلی کے خان پور علاوہ میں آٹو چلایا کرتا تھا۔ اس نے سال 1995 کے بعد کار چوری شروع کی۔ اس دور میں انیل سب سے زیادہ ماروتی-800 چرانے کے لئے بدنام زنانہ تھا۔ پولیس کے مطابق انیل چوہان ملک کے مختلف مقامات سے کار چوری کرنے کے بعد نارتھ ایسٹ ریاستوں کے علاوہ انہیں جموں اور کشمیر اور نیپال بھی بھیج دیتا تھا۔ گاڑی چوری کرتے انیل نے کئی قتل کی وارداتیں بھی انجام دی تھیں۔پولیس کے مطابق انیل نے تین شادیاں کی ہیں اور تین بیویوں سے اس کے سات بچے ہیں۔ فی الحال وہ آسام میں سرکاری ٹھیکیدار کی حیثیت سے کام کر رہا تھا اور اس کے مقامی سیاسدانوں سے بھی تعلقات تھے۔ اس کے خلاف ای ڈی نے بھی منی لانڈرنگ کا معاملہ درج کیا ہے۔ آخری مرتبہ اسے 2015 میں گرفتار کیا گیا تھا، پانچ سال تک جیل میں رہنے کے بعد اسے 2020 میں رہا کر دیا گیا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں کشمیر کے ہسپتال میں عسکریت پسند کی ہلاکت پرپاکستانی دفتر خارجہ نے بھارتی سفارتکار کو طلب کر لیا

Next Post

وادی میں متعدد ملٹنسی واقعات کی تفتیش کے تحت ایس آئی اے کی جانب سے متعدد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
وادی میں متعدد ملٹنسی واقعات کی تفتیش کے تحت  ایس آئی اے کی جانب سے متعدد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے

وادی میں متعدد ملٹنسی واقعات کی تفتیش کے تحت ایس آئی اے کی جانب سے متعدد جگہوں پر چھاپے ڈالے گئے

آسام میں مقامی لوگوں نے دینی مدرسہ ڈھادیا

آسام میں مقامی لوگوں نے دینی مدرسہ ڈھادیا

بجبہاڑہ کی  ایم بی بی ایس طالبہ   بنگلہ دیش میں ہوسٹل عمارت سے گر کر لقمہ اجل

بجبہاڑہ کی ایم بی بی ایس طالبہ بنگلہ دیش میں ہوسٹل عمارت سے گر کر لقمہ اجل

قابل اعتراض الفاظ ادا کرنے پر جے کے اے ایس افسر معطل

قابل اعتراض الفاظ ادا کرنے پر جے کے اے ایس افسر معطل

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند

جموں سرینگر قومی شاہراہ آمد و رفت کے لیے بند

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »