راجوری: سرحدی ضلع راجوری میں آفیسر عبد الرشید کولی، اسسٹنٹ کمشنر پنچایت، کو اپنے ساتھیوں کے ہمراہ راجوری کے ایک ریستوران میں اشتعال انگیز الفاظ استعمال کرنے کی وجہ سے ڈپٹی کمشنر راجوری وکاس کندل نے معطل کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق عبد الرشید کولی اپنے ساتھیوں سمیت ایک ہوٹل میں کھاناکھا رہے تھے جس دوران انہوں نے ایک خاص مذہب کے خلاف اشتعال انگیز اور قابل اعتراض الفاظ استعمال کیے۔
رپورٹس کے مطابق جے کے اے ایس افسران کے ساتھیوں نے یہ معاملہ حکام کی نوٹس میں لایا جس کے بعد ڈپٹی کمشنر راجوری کی جانب سے فوری طور ان کی معطلی کا حکم جاری کیا۔ اس حوالہ سے راجوری پَون کمار پریہار کی سربراہی میں ایک ٹیم تشکیل دی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرکے15دن میں رپورٹ پیش کرےگی۔( ای ٹی وی بھارت)








