اننت ناگ: جموں و کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے تھجیواڑہ کنیلون علاقہ میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے مابین تصادم کے دوران دو عسکریت پسند جاں بحق ہوئے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق علاقہ میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو محاصرہ میں لیا، جوں ہی سکیورٹی فورسز نے علاقہ میں تلاشی کاروائی شروع کی تو وہاں پر چھپے عسکریت پسندوں نے ان پر فائرنگ کی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں دو عسکریت پسندوں ہلاک ہوگئے ہیں، علاقہ میں سرچ آپریشن جاری ہے۔