امت نیوز ڈیسک //
جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد آونیرا علاقے کو محاصرے میں لے لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق فوج کی فرسٹ راشٹریہ رائفلز سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے ضلع شوپیاں کے آونیرا علاقے میں عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے علاقے کے داخلی و خارجی راستوں پر پہرے بٹھا کر علاقے میں تلاشی آپریشن شروع کیا ہے۔ یہ خبر شائع ہونے تک علاقے میں تلاشی آپریشن جاری تھا۔