لندن: برطانیہ کی ملکہ الزبتھ 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ وہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔
برطانوی ملکہ کی پراسرار جائیدادیںوہیں برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کا کہنا ہے کہ بکنگھم پیلس سے آنے والی اطلاعات پر پورے ملک میں تشویش ہے، میری اور پورے ملک کی دعائیں ملکہ الزبتھ کے ساتھ ہیں۔ برطانوی پارلیمنٹ کی جانب سے بھی ملکہ الزبتھ کی صحت سے متعلق خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور اسپیکر پارلیمنٹ نے ملکہ کی صحت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گزشتہ روز ملکہ نے نومنتخب وزیراعظم لز ٹرس سے ملاقات کی تھی۔ قبل ازیں طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے انہوں نے وزرا کے ساتھ ورچوئل میٹنگ منسوخ کر دی تھی۔