• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دینے کا کوئی بھی فیصلہ برداشت نہیں کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دینے کا کوئی بھی فیصلہ برداشت نہیں کیا جائے گا: فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
10/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: جموں و کشمیر کے سرمائی دارالحکومت جموں میں آل پارٹی میٹنگ کے بعد ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ رابطے میں ہیں۔ اُن کے مطابق میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس سارے معاملے پر نظر گزر رکھے گی

انہوں نے کہا کہ جموں میں آج لگ بھگ سبھی سیاسی پارٹیوں کا ایک اجلاس منعقد ہوا جس دوران غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے مجوزہ فیصلے کی سخت الفاظ میں مذمت کی گئی۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کیا جائے گا۔

فاروق عبداللہ نے مزید بتایا کہ میٹنگ میں مختلف سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں نے شرکت کی جس دوران متفقہ طورپر سبھی نے فیصلہ لیا کہ اگر غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا تو اس کے خلاف ہر سطح پر آواز بلند کی جائے گی۔

دریں اثنا میٹنگ کے بعد کانگریس کے سینئر رہنما رمن بھلا نے کہاکہ جموں و کشمیر میں بھاجپا اپنی ساکھ کھو چکی ہے لہذا و ہ غیر مقامی افراد کو ووٹ ڈالنے کا حق دینے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران سبھی سیاسی پارٹیوں نے یک زبان ہو کر کہا کہ بھاجپا کے عزائم کو کسی بھی صورت میں کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ سابق وزیر چودھری لال سنگھ نے کہا کہ سبھی سیاسی پارٹیوں نے فیصلہ لیا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دینے سے روکنا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میٹنگ کے دوران فیصلہ لیا گیا کہ ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی جو اس سارے معاملے کو دیکھے گی۔ اُن کے مطابق جموں وکشمیر کی شناخت کو بچانے کی خاطر کچھ بھی کرنے کو تیار ہے کیونکہ بھاجپا چاہتی ہے کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق دیا جائے تاکہ وہ آسانی کے ساتھ حکومت بنا سکے لیکن اُنہیں اس کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

میٹنگ کے بعد صحافیوں سے بات چیت کے دوران شیو سینا رہنما منیش نے بتایا کہ یہ کوئی پی اے جی ڈی کی میٹنگ نہیں تھی بلکہ کل جماعتی اجلاس تھا۔ انہوں نے کہاکہ میٹنگ کا ایک ہی ایجنڈا تھا کہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کا حق نہ دیا جائے۔ اُن کے مطابق اس میٹنگ میں 15پارٹیوں کے رہنماؤں اور غیر سرکاری تنظیموں کے سربراہان نے شرکت کی جبکہ کشمیر میں آٹھ کے قریب پارٹیوں نے شرکت کی جس سے یہ عیاں ہوتا ہے کہ روز بروز اس گروپ کے ساتھ پارٹیاں جڑ رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ چونکہ معاملہ لوگوں کے جذبات و احساسات کے ساتھ جڑا ہوا ہے جس وجہ سے لوگ اس میں شامل ہو رہے ہیں۔ اُن کے مطابق بی جے پی اقتدار حاصل کرنے کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتی ہے اور وہ غیر مقامی افراد کو ووٹنگ کے حقوق دینے کے ساتھ ساتھ دہلی اور دوسری ریاستوں سے لوگوں کو الیکشن کے روز لا کر اُنہیں ووٹ ڈال کر واپس منزل مقصود کی اور روانہ کرنے کا بھی منصوبہ بنا سکتی ہے۔ شیو سینا رہنما نے واضح کیا کہ اگر بھاجپا کا یہی رویہ رہا تو سبھی پارٹیاں متحد ہو کر ایک ہی پلیٹ فارم پر جمع ہوکر چناؤ لڑیں گے۔( امت نیوز ڈیسک))

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

راہل کو بھارت کی تاریخ پڑھنے کی ضرورت ہے: امت شاہ

Next Post

وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا، سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا، سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

وہ وقت گیا جب لوگوں کو مذہب کے نام پر تقسیم کیا جاتا تھا، سٹیٹ ہڈ کی بحالی ناگزیر: غلام نبی آزاد

حکومت نے ایس آر او 43 کو منسوخ کر دیا، جموں و کشمیر بحالی اسکیم کو نافذ کیا

حکومت نے ایس آر او 43 کو منسوخ کر دیا، جموں و کشمیر بحالی اسکیم کو نافذ کیا

چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ مرکز میں ڈپٹی الیکشن کمشنر مقرر

چیف الیکٹورل آفیسر ہردیش کمار سنگھ مرکز میں ڈپٹی الیکشن کمشنر مقرر

میں لوگوں سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا: غلام نبی آزاد

میں لوگوں سے جھوٹے وعدے نہیں کروں گا: غلام نبی آزاد

راجباغ سرینگر میں جنگلی ریچھ نمودار

راجباغ سرینگر میں جنگلی ریچھ نمودار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »