• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پھر جنگ چھڑگئی، درجنوں فوجی ہلاک

آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان پھر جنگ چھڑگئی، درجنوں فوجی ہلاک

by امت ڈیسک
14/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

(انقرہ) متنازع علاقے نگورنو کاراباخ ایک بار پھر آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کا میدان جنگ بن گیا۔ دونوں جانب سے گولہ باری کا سلسلہ جاری ہے جس میں مجموعی طور پر درجنوں اہلکار ہلاک ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق نگورنو کاراباخ میں آذربائیجان اور آرمینیا کی فوجوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ جاری ہے۔ یہ 2020 کے سیز فائر اور آرمینیا کے پسپا ہونے کے بعد کی سب سے بڑائی لڑائی ہے۔

آرمینیا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ آذربائیجان نے توپ خانے اور آتشیں اسلحے کے ساتھ نگورنو کاراباخ پر حملے کیے۔

علاوہ ازیں گورس، سوٹک اور جرموک کے شہروں پر بھی آرمینیا کے فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔

دوسری جانب آذربائیجان نے آرمینیائی افواج پر سرحدی اضلاع دشکیسان، کیلبازار اور لاشین کے قریب بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھانے اور ہتھیار جمع کر کے بڑے پیمانے پر تخریبی کارروائیاں کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

ہلاکتوں کے حوالے سے بھی متضاد خبریں سامنے آ رہی ہیں۔ آرمینیا کے 40 سے زائد فوجیوں کی ہلاکتوں کی اطلاع ہے جب کہ آذربائیجان کے بھی 10 سے زائد فوجی مارے گئے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2020 میں ایک ماہ کی جنگ میں 300 سے زائد ہلاکتوں کے بعد روس کی ثالثی میں آرمینیا اور آذربائیجان کے درمیان سیز فائر ہوگیا تھا اور اکثر علاقوں سے آرمینیا نے فوجیں ہٹالی تھیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پونچھ دلدوز سڑک حادثہ :نو افراد ازجان

Next Post

مسلم دنیا کو قبلہ اول کے حوالے سے ایک بیانیہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے،عکرمہ صبری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

سعودی اور ایرانی وزرائے خارجہ کی ٹیلی فونک گفتگو، علاقائی صورتحال پر تبادلۂ خیال

16/01/2026
نیویارک میں میئر کےتاریخ ساز انتخابات، مسلم امیدوار ظہران ممدانی کامیاب

ظہران ممدانی نے نیویارک کے میئر کی حیثیت سے حلف اٹھا لیا

01/01/2026
عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

عالمی طوفان کی جعلی پیش گوئی، افریقی ملک گھانا میں نبوت کا جھوٹا دعویٰ کرنے والا گرفتار

29/12/2025
صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

صومالی لینڈ صوبہ ہمارا اٹوٹ انگ ہے: صومالیہ کا سخت ردعمل

27/12/2025
اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

اسرائیل نئے مسلم ملک ’صومالی لینڈ‘ کو تسلیم کرنے والا پہلا ملک بن گیا

27/12/2025
امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

امریکہ کی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے دو افراد ہلاک، حملہ آور کی تلاش جاری

14/12/2025
Next Post
مسلم دنیا کو قبلہ اول کے حوالے سے ایک بیانیہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے،عکرمہ صبری

مسلم دنیا کو قبلہ اول کے حوالے سے ایک بیانیہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے،عکرمہ صبری

پونچھ دلدوز سڑک حادثہ : 11 افراد ازجان، 25 زخمی

پونچھ دلدوز سڑک حادثہ : 11 افراد ازجان، 25 زخمی

جموں و کشمیر کی خوشحالی کا راستہ اس کے گاوں سے گزرنا ہے: لفٹینٹ گورنر

پونچھ حادثہ: لواحقین کو 5 لاکھ روپے دینے کا اعلان

پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنا دینی فریضہ ہے :خطیب مسجد الحرام

پاکستانی سیلاب زدگان کی مدد کرنا دینی فریضہ ہے :خطیب مسجد الحرام

جی 20 سربراہی اجلاس:ہندوستان ستمبر 2023 میں کرے گا میزبانی

جی 20 سربراہی اجلاس:ہندوستان ستمبر 2023 میں کرے گا میزبانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »