امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثے میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ زخمیوں کو منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثے میں اب تک 9 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ زخمیوں کو منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔
جائے حادثے پر بچاو کاری ٹیمیں پہنچ چکی ہے۔ مقامی لوگ بھی متاثرین کی مدد کررہے ہیں۔پونچھ میں سڑک حادثے پر پی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے اظہار تعزیت کیا۔ انہوں نے کہا کہ پونچھ میں سڑک حادثے کی خبر سن کر بے حد افسوس ہوا۔










