امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثے میں اب تک 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ زخمیوں کو منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ 11
جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کے ساوجیاں علاقے میں ایک منی بس حادثہ کا شکار ہوگئی، حادثے میں اب تک 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ جب کہ زخمیوں کو منڈی ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا جارہا ہے۔
اطلاعات کے مطابق بدھ کی صبح پونچھ ضلع کی تحصیل منڈی کے سرحدی علاقے ساوجیاں کے بڑادی نالے کے قریب ایک منی بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ تفصلات کے مطابق گاڑی ساوجیاں سے منڈی آرہی تھی کہ اچانک حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے میں اب تک 11 افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ بس گہری کھائی میں گرگئی۔مقامی لوگون نے پولیس اور فوج کے ساتھ مل کر ریسکیوں آپریشن کیے اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سنٹر ساوجیاں پہنچایا گیا، ابتدائی طبی امداد کے بعد سب ڈسٹرکٹ ہسپتال ساوجیاں پہنچایا گیا۔ ہلاک ہونے والوں میں اسکولی طلبہ اور دیگر افراد شامل ہے۔
پونچھ میں سڑک حادثے پر پی ڈی پی سربراہ و سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی، عمر عبداللہ اور دیگر سیاسی لیڈران نے شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کے اظہار تعزیت کیا۔










