امت نیوز ڈیسک //
ضلع پلوامہ کے بٹہ ناگ ترال علاقے میں نامعلوم عسکریت پسندوں کی جانب سے پنڈتوں کی حفاظت پر معمور سی آر پی ایف بنکر پر گرینڈ پھیکنے کی وجہ سے وہاں افراتفری کا ماحول پیدا ہوگیا۔ تاہم گرینڈ بنکر کے باہر پھٹنے سے کوئی زخمی یا ہلاک نہیں ہوا ہے۔
اس کے بعد وہاں معمور اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی تاہم عسکریت پسند اندھیرے کا فائده اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے نزدیکی علاقے کا محاصرہ کر کے تلاشی شروع کر دی ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے۔