سرینگر / / بھارت امن کی حمایت کرتا ہے لیکن کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحدی تنازعات ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور ان معاملے پر کوئی بھی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا ہے ۔ ایک قومی روزنامہ کے ساتھ بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہاکہ سرحدی تنازعات میں چین اور پاکستان کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ چین کی جانب سے کئی مقامات پر دراندازی کی کوشش کی گئی جسے ناکام بنا دیا گیا جبکہ پاکستان بھی دراندازوں کو اس پار دھکیلنے کی بار بار کوشش میں رہتا ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت امن کی حمایت کرتا ہے لیکن کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہے ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ سرحدی تنازعہ ایک سنجیدہ مسئلہ ہے اور حقیقی کنٹرول لائن پر چین نے سٹیٹس بدلنے کی کوشش کی، ہمارے جوانوں نے اسے ناکام کر دیاہماری سیکورٹی فورسز ہر صورتحال سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں اور ہم ان کے ساتھ مضبوطی سے کھڑے ہیںاپریل سے چینی سرگرمیاں بڑھیںفوج نے چین کے ارادوں کو ناکام کیا ہے۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت کی فوجی طاقت بہت ہی مضبوط ہے جس کے آگے نہ چین ٹک سکتا ہے اور ناہی پاکستان ٹک سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کادفاعی قوت مزید بڑھانے کا عمل جاری ہے ۔ راج ناتھ سنگھ نے صاف کیا کہ چین کے ساتھ رشتے بڑھائے جا سکتے ہیں اور سرحدی تنازعہ پر بھی ساتھ میں بات چیت ہو سکتی ہے لیکن سرحد پر کشیدگی کا اثر رشتوں پر پڑے گا۔ راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ چین کی سرگرمیوں سے واضح ہے کہ اس کے کہنے اور کرنے میں فرق ہے۔