امت نیوز ڈیسک //
ضلع راجوری کے منجاکوٹ کے دہری میں پونچھ سے راجوری کی طرف آرہی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں اب تک 6 لوگوں کی موت ہوگئی اور کم از کم 20 زخمی ہوئے ہیں۔
وہیں زخمیوں کو نزدیکی ہسپتال میں داخل کرایا گیا۔
حادثے کی خبر سنتے ہی منجاکوٹ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقامی لوگوں سیول انتظامیہ کی طرف سے راحت رسانی کام شروع کردیا ہے۔
واضح رہے ایک روز قبل ہی پونچھ میں دلدوز سڑک حادثہ میں 11 افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔