امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: مرکزی وزارت داخلہ نے جنوبی کشمیر رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس عبدالجبار کی پانچ سال کی مدت کے لیے سی بی آئی میں تقرری کی ہے۔
ایک حکم نامے کے مطابق سینٹرل کشمیر رینج کے ڈی آئی جی سوجیت کمار کو جنوبی کشمیر کے ڈی آئی جی کے عہدے کا اضافی چارج دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ عبدالجبار کو ڈی آئی جی سطح پر پانچ سال کے لیے ڈیپوٹیشن کی بنیاد پر سی بی آئی میں شامل کیا گیا تھا۔