امت نیوز ڈیسک //
جموں و کشمیر کے پہلگام میں اپنی آنے والی فلم کی شوٹنگ کر رہے عمران ہاشمی پر پتھراؤ کی خبر ہے۔ اس معاملے میں ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق شوٹنگ ختم کرنے کے بعد جب وہ پہلگام کی مین مارکٹ میں گئے تو انجان لوگوں نے ان پر پتھر پھینکے۔ واضح رہے کہ عمران ہاشمی اپنے آنے والی فلم گراؤنڈ زیرو کی شوٹنگ کر رہے ہیں۔ یہ فلم بی ایس ایف کے جوانوں پر مبنی ہے۔