• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۲۳, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
روشنی ایکٹ گھوٹالہ کی تحقیقات اب ای ڈی کرے گا

روشنی ایکٹ گھوٹالہ کی تحقیقات اب ای ڈی کرے گا

by امت ڈیسک
21/09/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //

سرینگر:جموں کشمیر میں روشنی اسکیم کے مبینہ گھٹالے کی تحقیقات اب انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) بھی کرے گا اور اس میں ملزمین کو پوچھ گچھ کے لیے نئی دہلی طلب کرے گا۔ یاد رہے کہ روشنی اسکیم کے مبینہ گھوٹالہ کی تحقیقات پہلی ہی سی بی آئی کر رہی ہے اور اب ای ڈی بھی اس میں ملوثین کے خلاف کارروائی کرے گی۔

روشنی اسکیم میں جموں کشمیر میں سینکڑوں سیاسی لیڈران، بیروکریٹ اور تاجرین نے فائدہ اٹھا کر سرکار زمین کو ایک سرکار کی منظور شدہ اسکیم کے تحت اپنے نام کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ای ڈی نے اس معاملے کی تحقیقات کے لئے ایک اسپیشل ٹاسک فورس تشکیل دی ہے جو آنے والے دنوں میں سرینگر اور جموں روانہ کی جائے گی۔
قابل ذکر ہے کہ روشنی ایکٹ کو سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے جموں و کشمیر میں منظوری دی تھی جس کے تحت لیز پر لی گئی زمین کو پیسوں کے عوض مالکانہ حقوق حاصل ہوئے۔ آزاد کا کہنا تھا کہ ’’اس اسکیم سے سرکار کو 25 ہزار کروڑ کی آمدنی ہوگی جس سے جموں کشمیر میں پن بجلی پروجیکٹ تعمیر کئے جائیں گے۔‘‘ البتہ اس سے محض 76 کروڑ روپے کی ہی آمدن ہوئی اور کوئی بجلی پروجیکٹ تعمیر نہیں کیا گیا۔

تحقیقاتی ایجنسیز کا ماننا ہے کہ اس اسکیم سے فقط امیر و اثر و رسوخ رکھنے والے لوگوں نے استفادہ اٹھا کر سرکاری زمین کو اپنی جائداد میں تبدیل کیا۔دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد اس اسکیم کو جموں کے ایک وکیل انکر شرما نے عدالت میں چلینج کیا جس کے بعد عدالت نے اس اسکیم کو کالعدم قرار کیا اور اس اسکیم میں مبینہ گھوٹالے میں سی بی آئی کو تحقیقات کرنے کی ہدایت دی۔ سی بی آئی سے قبل اس معاملے کی تحقیقات جموں کشمیر اینٹی کرپشن بیریو (اے سی بی) کر رہی تھی لیکن پھر عدالت نے سی بی آئی کو یہ کیس حوالہ کیا۔

سی بی آئی نے اس میں مقدمہ درج کیا اور کاروائی شروع کی، وہیں انتظامیہ نے گزشتہ برس کئی مالکان کے نام اخبارات میں شائع کئے اور کہا کہ ان افراد نے ناجائز طریقے سے سرکاری زمین کو اس اسکیم کے تحت ہڑپ لیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

آر ایس ایس سربراہ کی مسلم دانشوروں سے ملاقات، اہم مسائل پر بند کمرے میں بات چیت

Next Post

روبیہ سعید کیس‘یٰسین ملک کے خلاف پروڈکشن وارنٹ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

سرینگر میں گھریلو ملازم کے ہاتھوں خاتون کا بہیمانہ قتل، بیٹا سعودی عرب میں سی سی ٹی وی پر منظر دیکھتا رہا

22/01/2026
بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026
Next Post
یاسین ملک کے حوالے سے او آئی سی کے بیان پر بھارت کا شدید ردعمل

روبیہ سعید کیس‘یٰسین ملک کے خلاف پروڈکشن وارنٹ

لداخ میں ہند چین کشیدگی سے ہمیں یہ سبق ملا ہے کہ ”ہر وقت اعلیٰ سطحی آپریشنل تیاری “کو برقرار رکھنا ہوگا /جنرل منوج پانڈے

لداخ میں ہند چین کشیدگی سے ہمیں یہ سبق ملا ہے کہ ”ہر وقت اعلیٰ سطحی آپریشنل تیاری “کو برقرار رکھنا ہوگا /جنرل منوج پانڈے

حضرت سلطان العارفین ؒ کے سلسلے میں تیرہ روزہ عرس مبارک کی تقریب

حضرت سلطان العارفین ؒ کے سلسلے میں تیرہ روزہ عرس مبارک کی تقریب

غلام نبی آزاد کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوا: رجنی پاٹل

غلام نبی آزاد کے جانے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوا: رجنی پاٹل

سوپور میں دو ہائیبرڈ عسکریت پسند گرفتار :پولیس

سوپور میں دو ہائیبرڈ عسکریت پسند گرفتار :پولیس

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »