امت نیوز ڈیسک //
سوپور: ضلع بارہمولہ کے سوپور میں لشکر طیبہ سے وابستہ دو ہائیبرڈ عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق جموں کشمیر پولیس، فوج، سی آر پی ایف کی ایک مشترکہ تلاشی کارروائی کے دوران دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا گیا اور ان کے قبضے سے کچھ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
بتایا جا رہا ہے کہ سوپور کے بوٹینگو زینگیر علاقے میں فورسز نے ان دو عسکریت پسندوں کو گرفتار کیا اور پولیس کے مطابق ان کی پہچان امتیاز احمد گنائی اور وسیم احمد لون کے طور پر ہوئی ہے اور یہ دونوں سوپور کے بوٹینگو علاقے کے رہنے والے ہے۔ اس سلسلے میں سوپور پولیس نے ان کے خلاف ایک کیس درج کر کے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔