• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بی جے پی حکومت نے دفعہ 370کو ایک چٹکی میں ختم کیا، جموںوکشمیر کے حالات خراب تھے اب ٹھیک ہیں

دنیا میں فوجی طاقتوں سمیت سپر پاورس کی بات جب بھی ہوگی ،بھارت کا شمار سب سے پہلے ہوگا“ /راجناتھ سنگھ

by امت ڈیسک
03/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر // بھارت جلد ہی ”سپر پاور “ ملک بنے گا کا دعویٰ کرتے ہوئے مرکزی وزیر ددفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ملک کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اسے یقینی بنانے کیلئے پوری طرح پرعزم ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ”میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں جب بھی دنیا میں فوجی طاقتوں سمیت سپر پاورز کی بات ہوگی، بھارت کا شمار سب سے پہلے ہوگا“۔ جود پور راجستھان میں بھارتی فضائیہ میں میڈ ان انڈیا لائٹ کمبیٹ ہیلی کاپٹر (ایل سی ایچ) کے پہلے بیچ کی شمولیت کی تقریب کے دوران خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ہندوستان جلد ہی سپر پاور میں شمار کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا ”ہماری ہمیشہ یہ کوشش ہوتی ہے کہ قومی سلامتی کو برقرار رکھنے کے لیے اپنی مسلح افواج کو بہترین آلات اور پلیٹ فارمز سے لیس کریں۔ دنیا میں جو بھی جغرافیائی سیاسی منظر نامہ ہو، قومی سلامتی (اپریٹس) کو ہمیشہ فعال رکھنا ہماری اہم ذمہ داری ہے“ ۔ راجناتھ سنگھ نے کہا کہ ”ایل سی ایچ کو شامل کرنے کے لیے، آدیشکتی مہادورگا کی عبادت کے تہوار، نوراتری سے بہتر شاید ہی کوئی وقت ہو، اور راجستھان کی مٹی سے زیادہ مناسب جگہ شاید ہی کوئی ہو“۔ ایل سی ایچ کی صلاحیتوں کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر نے کہا کہ یوکرین کے تنازع نے یہ سکھایا ہے کہ بھاری ہتھیاروں کے نظام اور پلیٹ فارم جو میدان جنگ میں تیز رفتاری سے آگے نہیں بڑھ سکتے بعض اوقات دشمنوں کے لیے آسان ہدف بن جاتے ہیں۔سنگھ نے مزید کہا کہ ایل سی ایچ دشمنوں کو چکما دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ مختلف قسم کے گولہ بارود لے جا سکتا ہے اور انہیں تیزی سے جگہ پر پہنچا سکتا ہے۔ مختلف علاقوں میں ہماری مسلح افواج کی ضروریات کو پوری طرح پورا کرتا ہے۔ یہ ہماری فوج اور فضائیہ دونوں کے لیے ایک مثالی پلیٹ فارم ہے۔وزیر نے کہا کہ ہلکے جنگی ہیلی کاپٹر کی ضرورت 1999 میں کرگل جنگ کے دوران محسوس کی گئی تھی۔اس کے بعد سے، ایل سی ایچ دو دہائیوں سے ملک کی تحقیق اور ترقی کا نتیجہ ہے۔ آئی اے ایف میں اس کی شمولیت ہماری دفاعی پیداوار میں ایک اہم سنگ میل ہے۔انہوں نے کا کہا کہ قوم کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اور ہم اسے یقینی بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہیں۔ میں پورے وثوق کے ساتھ کہہ سکتا ہوں کہ آنے والے وقتوں میں جب بھی دنیا میں فوجی طاقتوں سمیت سپر پاورز کی بات ہوگی، بھارت کا شمار سب سے پہلے ہوگا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

امیت شاہ کے دورے کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری

Next Post

وزیر داخلہ امیت شاہ جموں پہنچ گئے

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بھارت نے زخم دئے، ان سے ہی مرحم لیں گے : الطاف بخاری

جوڈیشل امتحان کے نتائج پر الطاف بخاری کا سوال، علاقائی عدم توازن پر تشویش، ایل جی سے فہرست روکنے کی اپیل

22/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کیا، بھارت میں کھیلنے سے انکار

22/01/2026
بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

بھدرواہ۔چمبا سڑک حادثہ: فوجی گاڑی کھائی میں گرنے سے 10 اہلکار ازجان، 11 زخمی

22/01/2026
کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

کشتواڑ کے جنگلات میں ملی ٹنٹوں سے دوبارہ رابطہ، وقفے وقفے سے فائرنگ

22/01/2026
ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

ویشنو دیوی میڈیکل کالج طلبہ کا جموں کشمیر کے مختلف گورنمنٹ کالجوں میں ہوگا داخلہ

22/01/2026

عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

22/01/2026
Next Post
وزیر داخلہ  امیت شاہ جموں پہنچ گئے

وزیر داخلہ امیت شاہ جموں پہنچ گئے

جموں و کشمیر ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا کی مشتبہ حالت میں لاش برآمد

جموں و کشمیر ڈی جی جیل خانہ جات ایچ کے لوہیا کی مشتبہ حالت میں لاش برآمد

امیت شاہ آج راجوری میں ریلی سے کریں گے خطاب

امیت شاہ آج راجوری میں ریلی سے کریں گے خطاب

ڈی جی پی قتل: گھریلو ملازم مرکزی ملزم قرار

ڈی جی پی قتل: گھریلو ملازم مرکزی ملزم قرار

امیت شاہ نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں دی حاضری

امیت شاہ نے ماتا ویشنو دیوی مندر میں دی حاضری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »