• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعہ, جنوری ۳۰, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
نئی دلی آج بھی جموں وکشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن / ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

نئی دلی آج بھی جموں وکشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن / ڈاکٹر فاروق عبد اللہ

by امت ڈیسک
04/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر // نئی دلی آج بھی جموں وکشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن ہے کی بات کرتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبد اللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس تینوں خطوں کے لوگوں کے مفادات، احساسات اور جذبات کی پاسبان جماعت رہی ہے اور اس جماعت نے ہمیشہ آئینی اور جمہوری اصولوں کو مقدم ٹھہرا کر یہاں کے لوگوں کو بنیادی حقوق دلانے میں عظیم مالی اور جانی قربانیاں پیش کیں ہیں۔ نیشنل کانفرنس کو گذشتہ 90سال سے جموں وکشمیر کے عوام کی سیاسی اور عوامی نمائندہ جماعت ہونے کا طرہ امتیاز حاصل رہا ہے۔خطہ چناب کے ضلع کشتواڑ کے 4روزہ دورے کے دوسرے روز آستان گام مروہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے صدرِ نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نئی دلی نے ہمیشہ جموں وکشمیر کے عوام کو تقسیم کرنے کی پالیسی گامزن رہی اور آج بھی بدقسمتی سے یہی پالیسی اختیار رکھی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تینوں خطوں کے عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ تقسیمی عناصر اور فرقہ پرست قوتوں کے مذموم منصوبوں کو ناکام بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کیلئے یک جُٹ ہوجائیں۔ انہوں نے کہا کہ تینوں خطوں کے عوام نے 5اگست2019کے فیصلوں تسلیم نہیں کیا اور نہ کبھی کریں گے۔ جموںوکشمیر کی آبادی اپنے حقوق کی بحالی چاہتے ہیں اور امن، چین اور سکون کی زندگی گزارنے کے خواہاں ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ مرکزی حکومت جموںوکشمیر میں 5اگست 2019کے بعد تعمیر و ترقی ، خوشحالی اور امن و امان کے جو دعوے کررہی ہے وہ زمینی سطح پر کہیں موجودہ نہیں بلکہ حالات ان دعوﺅں کے عین برعکس ہیں۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ 8سال سے اسمبلی انتخابات کا انعقاد نہیں ہو اہے اور اس دوران نوجوانوں ایک بہت بڑی تعداد 18سال کی عمر کی حد پار کرکے ووٹ ڈالنے کی اہل ہوگئی ہے، ان نوجوانوں کو ووٹر فہرستوں میں اپنا نام درج کروانے کیلئے قائل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے اور اس کیلئے پہلے انہیں ووٹ پرچی کی اہمیت اور افادیت سے آگاہ کرنا لازمی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ایسے افراد جنہوں نے آج تک حق رائے دہی کا استعمال نہیں کیا ہے اور انتخابات سے دور ہی رہے انہیں بھی ووٹر فہرستوں میں اپنا اندراج کرانا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ آنے والے انتخابات جموںوکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کی جدوجہد کی پہلی سیاسی کڑی ہوگی اور ہمیں اس کیلئے پوری طرح تیار رہنے کی ضرورت ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنے اپنے علاقوں میں ایسے افراد کے ووٹر فہرست میں اندراج پر نظر رکھنی ہے جو غیر مقامی ہیں، اس بات کو دیکھنا ضروری ہے کہ کیا یہ غیر مقامی شخص واقعی یہاں رہتا ہے یا اسے وہاں اسی مقصد کیلئے لایا گیا ہے۔ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد ایسی عوامی نمائندہ جماعت ہے جو تینوں خطوں کی انفرادیت، اجتماعیت اور وحدت کیساتھ ساتھ سب کیساتھ یکساں سلوک روا رکھنے کی اہلیت اور قابلیت رکھتی ہے ۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

پہاڑیوں کو ریزرویشن دیں گے، گجر طبقے سے چھین کر نہیں‘: امیت شاہ

Next Post

دارچھ شوپیان میں جھڑپ شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

کیرن سیکٹر میں پاکستانی ڈرونز کی پرواز، بھارتی فوج کی وارننگ فائرنگ

30/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

جموں میں نیشنل لا یونیورسٹی کے مطالبے پر طلبہ احتجاج، وزیراعلیٰ کا ردعمل — کہا: جب جموں کو آئی آئی ٹی، آئی آئی ایم ملے تو کشمیر میں کوئی احتجاج نہیں ہوا

29/01/2026
اے سی بی کا سوپور میں اے آر ٹی او دفتر پر چھاپہ

جموں میں اے سی بی کی کارروائی، سابق ایم ڈی اور موجودہ ڈپٹی ایم ڈی سیکوپ کے خلاف غیر قانونی تقرری پر مقدمہ درج

29/01/2026
عمر عبداللہ کا جموں کی علیحدگی کے مطالبے پر طنز، سنیل شرما کو ’میئر‘ کہہ کر نشانہ

اتراکھنڈ میں کشمیری شال فروش پر حملہ: وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر عمر عبداللہ کا سخت کارروائی کا مطالبہ

29/01/2026
* جے اینڈ کے نظربندوں کو UT جیلوں سے باہر منتقل کرنے کے خلاف سپریم کورٹ نے درخواست ہائی کورٹ میں منتقل کردی*

سپریم کورٹ نے یو جی سی رولز 2026 پر روک لگائی

29/01/2026
حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

حیدر بیگ پٹن میں ٹرک اور کار کی ٹکر، ایک شخص جاں بحق، دوسرا زخمی

29/01/2026
Next Post
شوپیان میں جھڑپ شروع

دارچھ شوپیان میں جھڑپ شروع

شوپیان میں دو تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند جاں بحق

شوپیان میں دو تصادم آرائیوں میں چار عسکریت پسند جاں بحق

دبئی میں پہلے مندر کا افتتاح

دبئی میں پہلے مندر کا افتتاح

پلوامہ میں حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے ایک شہری جاں بحق

پلوامہ میں حادثاتی طور‘ گولی لگنے سے ایک شہری جاں بحق

امیت شاہ کی سرینگر میں سیکورٹی صورتحال پر میٹنگ

امیت شاہ کی سرینگر میں سیکورٹی صورتحال پر میٹنگ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »