• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میلادﷺ پر میر واعظ محمد عمر فاروق کی اہل اسلام کو مبارکباد

میلادﷺ پر میر واعظ محمد عمر فاروق کی اہل اسلام کو مبارکباد

by امت ڈیسک
09/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سرینگر: انجمن اوقاف جامع مسجد سرینگر کے سربراہ میر واعظ ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ولادت با سعادت، پیغمبر آخر الزماں حضرت محمد مصطفی ﷺ کی مناسبت سے اہالیان اسلام کو دلی مبارکباد اور تہنیت پیش کی ہے۔

انجمن نے اپنے بیان میں حضرت رسول رحمت ﷺ کی عظیم شخصیت اور آپ ﷺ کی شخصیت کو زبردست خراج عقیدت ادا کرتے ہوئے آپ ﷺ کو انسانیت کا نجات دہندہ اور حقیقی محسن اعظم قرار دیا۔بیان میں کہا گیا کہ حضور اکرم ﷺ کی ولادت باسعادت سے دراصل انسانیت کو نئی زندگی اور توانائی ملی اور آپﷺکی حیات بخش اور فکر انگیز تعلیمات نے کائنات انسانیت کی کایا پلٹ دی۔انجمن نے کہا کہ آنحضور ﷺ کی ولادت وبعثت سے لیکر دور حاضر تک آپ ﷺ کی نفع بخش تعلیمات نے بلا امتیاز نوع انسانی کی رہنمائی کی ہے اور تاقیام قیامت آپﷺ کا فیضان دنیائے انسانیت کو پہنچتا رہے گا۔

بیان میں مسلمانوں پر زور دیا کہ وہ اسوۂ نبویﷺ کوصدق دلی سے اپنانے کا عزم کریں تاکہ موجودہ بحران اور سنگین حالات سے نجات مل سکے۔اس دوران انجمن نے اس امر پر شدید دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے کہ ربیع الاول کے متبرک اور عظیم مہینے میں بھی سربراہ انجمن جناب میرواعظ کشمیر جو جموں وکشمیر کے سب سے بڑے دینی رہنما بھی ہیں ،کو مسلسل غیر قانونی اور غیر اخلاقی طور پر نظر بند رکھ کر موصوف کی پُر امن سرگرمیوں پر قدغنیں جاری ہیں جو ہر لحاظ سے نہ صرف مداخلت فی الدین بلکہ بشری حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ میرواعظ کی 38 مہینوں سے لگاتار نظر بندی کے سبب مسلمانان کشمیر بالخصوص مرکزی جامع مسجد سرینگر میں قال اللہ وقال الرسول ﷺسے فیضیاب ہونے والے لوگوں کے جذبات بری طرح مجروح ہو رہے ہیں۔

بتادیں کہ عید میلادالنبی ﷺ کی آمد کے ساتھ ہی شہر سرینگر کے بازاروں میں چند دن قبل ہی سبز جھنڈے اور بینر آوایزاں رکھے گئے ہیں جبکہ درگاہ حضرت بل کے ساتھ ساتھ خانقاہوں، زیارت گاہوں، چھوٹی بڑی مساجد، شاہراہوں، سڑکوں اور گلی کوچوں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر انتظامیہ نے حکمنامہ جاری کرتے ہوئے عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تعطیل ہفتہ کے بجائے اتوار کو منائے جانے کا آرڈر جاری کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انجمن اوقاف جامع مسجد سری نگر کی جانب سے عید میلاد النبیﷺ کی مبارکباد

Next Post

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے عید میلاد النبی کی مبارکباد دی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

بجبہاڑہ کے ایم ایل اے ڈاکٹر بشیر احمد ویری حادثے میں زخمی، اسپتال منتقل

02/02/2026
جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

جموں و کشمیر میں شمولیتی طرزِ حکمرانی حکومت کی بنیادی ترجیح ہے: منوج سنہا

02/02/2026
جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

جے کے بوس نے جماعت 11ویں کے نتائج کا اعلان کر دیا، جموں میں کامیابی کی شرح 81 فیصد

02/02/2026
کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

کشمیر میں این آئی اے کے متعدد مقامات پر چھاپے

02/02/2026
پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
Next Post
صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے عید میلاد النبی کی مبارکباد دی

صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے عید میلاد النبی کی مبارکباد دی

میلاد النبیﷺ کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سات افراد کی موت

میلاد النبیﷺ کے جلوس کے دوران کرنٹ لگنے سات افراد کی موت

راجوری میں جاسوسی ریکیٹ کا پردہ فاش، دو گرفتار

بانڈی پورہ میں دو عسکریت پسند اعانت کار پی ایس اے کے تحت گرفتار

کولگام میں غیر ریاستی خاتون بچوں سمیت گرفتار

ہندواڑہ میں بلیک میلنگ میں ملوث دو خود ساختہ صحافی گرفتار :پولیس

وقف بورڈ کی جانب سے سرینگر میں میلاد النبیﷺ کا جلوس برآمد

وقف بورڈ کی جانب سے سرینگر میں میلاد النبیﷺ کا جلوس برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »