امت نیوز ڈیسک //
نئی دہلی: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیغمبر اسلام محمد ﷺکے یوم پیدائش عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے عید میلاد النبی کی مبارکباد انگریزی اور ہندی کے ساتھ ساتھ اردو میں بھی مبارکبادی کا پیغام دیا۔
ایک ٹویٹ میں مرمو نے کہا کہ ‘پیغمبر اسلام محمد ﷺکے یوم ولادت، میلادالنبی کے پاک موقع پر میں تمام ہم وطنوں بالخصوص مسلمان بھائیوں اور بہنوں کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ‘آج ہم سب پیغمبر ﷺ کی زندگی سے تحریک حاصل کریں اور باہمی ہم آہنگی کے ساتھ ملک کی ترقی کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عہد کریں۔
وہیں وزیراعظم نریندر مودی نے بھی عید میلاد النبی کے مبارک موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘عید میلاد النبی کی مبارکباد۔ اس موقع پر ہمارے معاشرے میں امن، اتحاد اور ہمدردی کا جذبہ مزید بڑھے۔ عید مبارک“۔








