• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
کانگریس صدر انتخاب نام واپس لینے کی تاریخ ختم، 17 اکتوبر کو ووٹنگ

کانگریس صدر انتخاب نام واپس لینے کی تاریخ ختم، 17 اکتوبر کو ووٹنگ

by امت ڈیسک
09/10/2022
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر//کانگریس صدارتی انتخاب کے پیش نظر 8 اکتوبر نام واپس لینے کی آخری تاریخ مقرر کی گئی تھی۔ ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور دونوں میں سے کسی نے بھی اپنا نام واپس نہیں لیا، یعنی آئندہ 17 اکتوبر کو ووٹنگ کے ذریعہ پارٹی صدر منتخب کیا جائے گا۔ اس سلسلے میں آج کانگریس سنٹرل الیکشن اتھارٹی کے چیئرمین مدھوسودن مستری نے پریس کانفرنس کر تفصیلی جانکاری دی۔پریس کانفرنس میں مدھوسودن مستری نے کہا کہ ”آپ سبھی لوگ جانتے ہیں کہ کانگریس پارٹی میں صدارتی انتخاب کے لیے سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔ امیدوار کی نامزدگی کا پرچہ داخل کرنے کی تاریخ گزر چکی ہے جس میں دو امیدواروں کا پرچہ درست پایا گیا تھا۔ 2 اکتوبر سے 8 اکتوبر تک نامزدگی کا پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ تھی، لیکن دونوں امیدواروں میں سے کسی نے بھی اپنا نام واپس نہیں لیا۔ اس لیے اب کانگریس صدر کے انتخاب میں ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ 17 اکتوبر کو سیکرٹ بیلٹ سے ووٹنگ ہوگی۔ ہر ایک ریاست کے پی سی سی ہیڈکوارٹر میں ووٹنگ کا یہ عمل انجام پائے گا۔ 18 اکتوبر کو بیلٹ باکس کو دہلی کے اے آئی سی سی ہیڈکوارٹر لایا جائے گا جہاں 19 تاریخ کو ووٹوں کی گنتی ہوگی۔ اس کے بعد جو بھی نتیجہ سامنے آئے گا اس سے مطلع کیا جائے گا۔“قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی سمیت پارٹی کے کچھ لیڈران بھارت جوڑو یاترا کا حصہ ہیں جن کے ووٹ کو لے کر کشمکش والی حالت بن رہی ہے۔ اس سلسلے میں جب آج پریس کانفرنس کے دوران مدھوسودن مستری سے سوال کیا گیا تو انھوں نے صورت حال کو واضح کر دیا۔ انھوں نے صاف لفظوں میں کہا کہ ”ابھی حال ہی میں ہمارے پاس جئے رام رمیش کا نوٹ آیا ہے جس میں ان لوگوں کے نام ہیں جو وہاں پر ووٹنگ کرنا چاہتے ہیں۔ ان ناموں کے مطابق ہم یہاں سے بیلٹ سیل بند کر کے بھیجیں گے۔ بھارت یاتریوں کے لیے وہاں پر الگ سے بوتھ بنایا جائے گا اور وہ بیلٹ باکس پوری ووٹنگ ہونے کے بعد یہاں لایا جائے گا، اور اس کی گنتی 19 تاریخ کو سبھی ووٹوں کے ساتھ ہوگی۔“

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں میلادالنبیﷺ انتہائی عقیدت واحترام کے ساتھ منایا گیا

Next Post

جرمنی بھارت کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ ارندم باگچی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
Next Post
جرمنی بھارت کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ ارندم باگچی

جرمنی بھارت کے معاملات میں دخل اندازی نہ کریں۔ ارندم باگچی

اننت ناگ جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

اننت ناگ جھڑپ میں دو عسکریت پسند جاں بحق

ملائم سنگھ یادو چل بسے

ملائم سنگھ یادو چل بسے

اننت ناگ جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے

اننت ناگ جھڑپ میں دو عسکریت پسند مارے گئے

اوڑی میں منکی پاکس کے دو معاملے

اوڑی میں منکی پاکس کے دو معاملے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »