امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: سرینگر پولیس نے آج اپنے آفیشل ٹویٹرہینڈل پر یہ جانکاری دی کہ آج چار منشیات فروشوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس نے کہا کہ اس سال پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت 34 منشیات فروشوں و اسمگلروں کے خلاف پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کیا گیا ہے۔پولیس نے کہا کہ کچھ منشیات فروش این ڈی پی ایس قانون کے تحت حراست میں ہے۔
واضح رہے کہ پولیس کے مطابق جموں وکشمیر میں منشیات کا استعمال اور منشیات کی اسمگلنگ میں اضافہ ہورہا ہے۔ پولیس کے مطابق وادی کے دیگر اضلاع میں بھی منشیات کا کاروبار ہورہا ہے اور یہ منشیات وادی سے بیرونی ریاستوں کو اسمگل کیا جاتا ہے۔








