امت نیوز ڈیسک //
جموں: پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج جموں ڈاکٹر ششی سودان کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں اب تک ڈینگو سے پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جبکہ زائد از ایک ہزار مریضوں کو داخل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے ان کا تعلق دور دراز علاقوں سے تھا اور انہیں کافی دیر بعد یہاں ریفر کیا گیا تھا۔
جموں میں ڈینگو متاثرہ پانچ مریضوں کی موت، پرنسپل جی ایم سی جموںموصوفہ کا کہنا تھا کہ ڈینگو سے متاثرہ جن مریضوں کو بر وقت داخل کیا جاتا ہے وہ صد فی صد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔موصوف پرنسپل نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو جموں میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
ڈاکٹر ششی سودان نے کہا کہ جی ایم سی میں اب تک سو 56 مریض داخل ہوئے ہیں پانچ مریضوں کی موت واقع ہوئی ہے جن کی موت واقع ہوئی ہے وہ دور دراز علاقوں سے تھے اور انہیں کافی دیر بعد یہاں ریفر کیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ جو مریض یہاں بروقت داخل ہوجاتے ہیں وہ صد فیصد ٹھیک ہوجاتے ہیں۔
ڈاکٹر سودان نے کہا کہ جی ایم سی میں مریضوں کے لیے بھر پور انتطامات کئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کا یہاں پروٹوکال کے مطابق علاج کیا جا رہا ہے جیسے جیسے چلینجز بڑھ رہے ہیں ہم بھی سہولیات میں اضافہ کر رہے ہیں۔
جی ایم سی جموں پرنسپل کا کہنا تھا کہ ڈینگو سے متاثرہ مریضوں کو ہمارے ساتھ جڑے رہنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو مچھر کو کنٹرول کرنا چاہیے۔ مچھر نہیں ہوں گے تو ڈینگو نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کی موت ہوئی وہ کٹرہ، اکھنور جیسے دور علاقوں کے تھے۔انہوں نے کہا کہ جی ایم سی میں اس کے لئے علیحدہ وارڈ کا بندو بست کیا گیا ہے۔











