امت نیوز ڈیسک //
سرینگر//وزیر داخلہ امت شاہ نے وادی میں تازہ ٹارگیٹ کلنگ کے حوالے سے ایل جی انتظامیہ سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق امت شاہ نے شوپیاں میں ایک کشمیری پنڈت اور دو غیر مقامی مزدوروں کی ہلاکت کا سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے اس سلسلے میں جانکاری حاصل کرلی ۔ سی این آئی کے مطابق گزشتہ ہفتے وادی کے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں پہلے ایک کشمیری پنڈت پورن کمار کی ہلاکت کے بعد دو غیر مقامی مزدوروںکی ہلاکت کے بعد پیدا شدہ صورتحال پر وزارت داخلہ نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات ناقابل برداشت نہیں ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزیر داخلہ امت شاہ نے یوٹی ایل جی انتظامیہ نے جانکاری حاصل کرلی ہے ۔ ذرائع نے بتایا کہ اس سلسلے میں لیفٹیننٹ گورنر چند ایک روز میں نئی دلی جائیں گے جہاں پر امت شاہ کے ساتھ اس حوالے سے بات ہوگی ۔ ادھر مرکزی وزارت نے ایل جی انتظامیہ سے کہا ہے کہ وہ کشمیری پنڈتوں کی معقول حفاظت کو یقینی بنائیں۔










